سری نگر//کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ اگر تمام والدین اپنے ملی ٹنٹ بیٹوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کریں گے تو کئی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ’ اگر تمام والدین اپنے ملی ٹنٹ بیٹوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کریں، خواہ وہ تصادم آرائیوں میں پھنسنے والے ہوں یا جنہوں نے ملی ٹنسی جوائن کی ہے، تو کئی جانوں کا بچایا جا سکے گا جس طرح آج کے انکاونٹر کے دوران2 جانوں کا بچایا گیا‘۔بتادیں کہ پولیس کے مطابق کولگام کے ہادی گام علاقے میں بدھ کو انکاونٹر کے دوران2مقامی ملی ٹنٹوںنے اہل خانہ کی اپیل پر سیکورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کیا۔










