سری نگر//شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ( ایس اے ایس بی ) نے چاندی کے سکوں کے ساتھ پرساد فراہم کرنے کی آن لائن سہولیت کے علاوہ اَپنی نئی پہل میں عقیدت مندوں کو پرساد اور چاندی کے سکے دستیاب کرانے کی آف لائن سہولیت متعارف کی ہے۔پوتر گپھا ، آنے والے شری اَمرناتھ جی یاترا میں جو 30؍ جون کو شروع ہوئی تھی اور 11؍ اگست کو رکھشا بندھن کے دِن اِختتام پذیر ہوگی۔اِس پہل کے تحت عقیدت مند پوتر گپھامیں ایس اے ایس بی کے سووینئر کا ئونٹر سیٹ اَپ پر جاسکتے ہیں اور 5 گرام اور 10گرام وزن کے چاندی کے سکے بالترتیب 700 روپے اور 1,300 روپے اور عقیدت مند پانچ گرام چاندی کے سکے ساتھ پرساد 1000روپے ، دس گرام چاندی کے سکے کے ساتھ پرساد 2000روپے اور پرساد بغیر سکے کے 501روپے ڈومل ایکسیس کنٹرول گیٹ ( بال تل ) اور چندن واڑی ایکسیس کنٹرول گیٹ پہلگام میں کائونٹر سیٹ اَپ سے خرید سکتے ہیں۔اِس سے عقیدت مندوں کی دیرینہ خواہش پوری ہوجائے گی جس کا اِظہار وقتاً فوقتاً ہوتا ہے ۔ایس اے ایس بی مستقبل میں بھی پوتریاترا کے لئے ملک بھر اور بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایسے اقدامات کرتا رہے گا۔










