شوہر کے ہاتھوں مبینہ طورپرقتل،ملزم فرار ،گرفتاری کیلئے تلاش شروع:پولیس
بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقہ میں ایک غیر مقامی خاتون کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔جے کے این ایس کے مطابقذرائع نے بتایا کہ مغربی بنگال کی رہنے والی حلیمہ نامی ایک غیر مقامی خاتون چاڈورہ ندی کے کنارے اپنے شوہر کیساتھ ایک خیمے میں قیام پذیر تھی، اس کے شوہر نے مبینہ طور پر قتل کر دیا جو کہ فرار ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جوڑے میں مبینہ طور پر رات کے اوقات میں لڑائی ہوئی تھی۔ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کی نعش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر مقامی مقتولہ خاتون کے شوہر کو پکڑنے کیلئے تلاش جاری ہے۔










