ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

جنگلی جانوروں کی نزدیکی بستیوں میں دراندازی کاسلسلہ دراز

اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں ڈورو کے کریری گاؤں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیندوے کے حملے میں ایک ہی کنبے کے4افراد سمیت کل6 افراد کوزخمی کردیا۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے منگل کو بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کریری ڈورئو اننت ناگ6 افراد پر تیندوے نے حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں محبوبہ اختر زوجہ محمد یوسف ڈار، ظریفہ بانو زوجہ عبدالعزیز ڈار، نادیہ جان ولد محمد یوسف اور ثاقب احمد ولد محمد یوسف ساکنان کریری ڈوروشامل ہیں۔دریں اثناء میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ڈی ایچ ڈورو ڈاکٹر رفیع سلاٹی نے بتایا کہ پیرکی شام2 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا تھا اور منگل کی صبح ایک خاندان کے4 افراد کو زخمی حالت میںسب ڈسٹرکٹ اسپتال ڈورو لایا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔