امپارڈ کا سری نگر میں ’’ حکومت کی کامیابی کی داستانوں پر کیس سٹیڈیز کی سنداور دستاویزات‘‘ پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد

سری نگر //ڈائریکٹر جنرل جموںوکشمیر اِمپارڈ سوربھ بھگت نے آج ایڈمنسٹریٹیو سٹاف کالج آف اِنڈیا ( اے ایس سی آئی ) کے اشتراک سے جموںوکشمیر امپارڈ کے زیر اہتمام ’’ یوٹی حکومت کی کامیابی کی داستانوں پر کیس سٹیڈیز کی سند او ر دستاویزات ‘‘پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔ورکشاپ کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی کے اَفسران کی کیس سٹیڈی کی تحریری صلاحیت کو بہتر بنانا تھا جس کی نشاندہی لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے کی ہے ۔ورکشاپ میں ایڈمنسٹریٹیو سٹاف کالج آف اِنڈیا ( اے ایس سی آئی )کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے شرکت کی جس میں پروفیسر ڈاکٹر ہرش شرما اور شری ایویک چکرورٹی ، سینئر و فیکلٹی اور پروگرام منیجر ، ایڈمنسٹریٹیو سٹاف کالج آف اِنڈیا ( اے ایس سی آئی )، ڈائریکٹر جنرل ( بجٹ ) محکمہ خزانہ ایم وائی یتو ، ڈائریکٹر پنچایتی راج خالد مجید ،سٹیٹ نوڈل آفیسرآیو شو سوڈان، نوڈل آفیسر آیوشمان بھارت ( صحت ) سنم منصور،نوڈل آفیسر جے اینڈ کے بینک نثار احمد ، بیچ 2020ء کے جے کے اے ایس پروبیشنرٹرینیز نے شرکت کی ۔ تمام اَفسران نے اَپنی پرزنٹیشن پیش کی او رکیس سٹیڈی رائٹنگ کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز طلب کیں۔سوربھ بھگت نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی قیادت میں جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی قابل ذکر کامیابیوں اور داستانوں کے بارے میں شرکأ کو آگاہ کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ کے تمام بڑے شعبوں میںحکمرانی کے معیار میں بہتری ایل جی اِنتظامیہ کی نمایاں خصوصیت ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایل جی اِنتظامیہ کی کامیابی کی ان داستانوں کو تحریری کیس سٹیڈیز سے دستاویزی شکل دینے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں انہیں نیشنل لیول سینٹر آف ایکسی لینس سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ اِس مقصد کے لئے جموںوکشمیر امپارڈ نے اے ایس سی آئی کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ چیف سیکرٹری نے چار کیس سٹیڈیز کی نشاندہی کی ہے جس میں بیک ٹو وِلیج پروگرام ، آیوشمان بھارت ہیلتھ اِنشورنس سکیم، بااختیار بنانا۔شفافیت میں معیارات کا تعین،جموںوکشمیر بینک ۔اے سٹوری آف ٹرانسفارمیشن فار ڈاکیومنٹیشن اینڈ سرٹیفکیشن شامل ہیں۔اِس موقعہ پر جموںوکشمیر اِمپارڈکی فیکلٹی بھی موجود تھی۔