ہندوارہ//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے راجوار کے بھون وٹسر علاقے میں جمعہ کو ایک نایاب کستوری ہرن جسے عرف عام میں ’روس کٹ‘کہا جاتا ہے زندہ پکڑ لیا گیا۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار محمد صادق نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ہرن کل شام راجوار کے علاقے بھون وٹسر کے کھیتوں میں گھوم رہا تھا جس کے بعد مقامی لوگوں نے جانور کو زندہ پکڑ لیا اور ہمیں اطلاع کی۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے نایاب جانور کو وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہرن خوفزدہ تھا اور ہوسکتا ہے کہ وہ جنگلوں سے اتر کر راجوار رینج کے جنگلات کے آبادی علاقے میں آ گیا ہو۔ بعد میں انہوں نے کہاکہ کستوری ہرن کو سری نگر کے داچی گام وائلڈ لائف سینکچری میں لے جایا گیا۔۔قابل زکر بات یہ ہے کہ اس طرح کے پچھلوں سالوں میں آج یہ تیسری ہرن کومحکمہ ویلڈ لائف نے پکڑلیا ہے۔










