yatra

یاتریوں کے پہلے قافلے کی آج جموں سے کشمیرآمد

کل یعنی30جون کویاتراکاباضابطہ آغاز،نون ون پہلگام اوربال تل سے ہونگے یاتری امرناتھ گھپاکی جانب روانہ

سری نگر//کوروناوائرس کی وجہ سے گزشتہ2برس معطل رہنے کے بعدامسال سالانہ امرناتھ یاترامقررہ تاریخ پر شروع ہوگی۔یاتراکی سیکورٹی اوریاتریوں کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔بال تل بیس کیمپ اورپنجترنی پہلگام بیس کیمپ میں 3000سے زیادہ خیمے نصب کئے گئے ہیں ۔جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا آج یعنی29جون بروزبدھ کو بھگوتی نگرجموں کے یاتری نواس سے یاتریوںکے پہلے قافلے کوجموں سے ہری جھنڈی دکھاکر کشمیرکی جانب روانہ کریں گے ۔اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجئے کمار نے اعلیٰ پولیس وفورسزحکام کے ہمراہ امرناتھ گھپا اورپنجترنی یاتری بیس کیمپ کادورہ کرکے یہاں کئے گئے سیکورٹی ودیگرہنگامی نوعیت کے اقدامات کاجائزہ لیا۔انہوںنے یاتراکے ہموار انعقاد کویقینی بنانے کیلئے تمام سیکورٹی ایجنسیوں اورسیول انتظامیہ کے درمیان بہتر تال میل اورمشترکہ کوششوں پرزوردیا۔جے کے این ایس کے مطابق 30جون 2022تا11اگست2022جاری رہنے والی43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا2022کی شروعات آج ہوگی ۔جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا یاتریوں کے پہلے قافلے کو آج یعنی29جون بروزبدھ کوبھگوتی نگرجموں یاتری نواس سے ہری جھنڈی دکھا کرکشمیرکی جانب روانہ کریں گے ۔خیال رہے لیفٹنٹ گورنر نے پیرکوبھگوتی نگرجموں یاتری نواس کادورہ کرکے یہاںکئے گئے انتظامات کاخود جائزہ لیااورمتعلقہ حکام ومنتظمین کوضروری ہدایات بھی دیں ۔معلوم ہواکہ یاتریوں کے پہلے قافلے میں شامل گاڑیوں کیساتھ فورسزکی گاڑیاں بھی رہیں گی ،جو یاتریوںکوسیکورٹی فراہم کریں گے ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ بھگوتی نگر جموں ہری نواس سے روزانہ یاتریوںکے قافلے کشمیرروانہ ہونگے اورتمام ایسے قافلوںکیساتھ فورسز دستوںکی گاڑیاں بھی رہیں گی ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ بدھ کی شام تک پہلگام اوربال تل پہنچنے کے بعدپہلے قافلے میں شامل یاتری 30جون بروزجمعرات کی صبح سطح سمندر سے تقریباً4ہزر بلندی پرواقع امرناتھ گھپاکی جانب بیس کیمپوں سے سفر شروع کریں گے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ نون ون پہلگام اوربال تل سے امرناتھ گھپا تک جانے والے دونوں راستوں پرسیکورٹی انتظامات فوج نے اپنے ہاتھ میں لئے ہیں جبکہ سی آر پی ایف کو جموں سری نگر قومی شاہراہ پر تعینات کیا گیا ہے جبکہجموں و کشمیر پولیس یاتریوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔حکام نے یاترا کیلئیتمام حفاظتی اور دیگر انتظامات کر لئے گئے ہیں۔اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجئے کمار نے اعلیٰ پولیس وفورسزحکام کے ہمراہ امرناتھ گھپا اورپنجترنی یاتری بیس کیمپ کادورہ کرکے یہاں کئے گئے سیکورٹی ودیگرہنگامی نوعیت کے اقدامات کاجائزہ لیا۔کشمیرزون پولیس نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پردوٹویٹس میں جانکاری فراہم کی کہ آئی جی پی کشمیروجئے کمار اور ایس ایس پی اننت ناگ نے منگل کے روز امرناتھ گھپا اور یاتری کیمپ پنجترنی کا دورہ کیا۔انہوںنے فوج، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، جموںوکشمیرپولیس، این ڈی آر ایف اور سول انتظامیہ کے افسران کے ساتھ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی۔ بعد ازاں آئی جی پی کشمیرنے زمین پر فورسز کی تعیناتی کا ازخودمعائنہ کیا اور کسی بھی طرح کے واقعات سے پاک اور ہموار یاترا کے حصول کے لیے بہتر کوآرڈی نیشن اور مشترکہ کوششوں کی ہدایت کی۔یادرہے سالانہ امرناتھ یاترا30 جون کو شروع ہوگی،جو43 دن تک چلے گی۔11، اگست کو رکھشا بندھن کے ساتھ سالانہ امرناتھ یاترا2022 اختتام پذیر ہوگی ۔