لاسی پورہ پلوامہ میں کولڈ اسٹورکی چھت سے گرکر2غیرمقامی مزدورلقمہ اجل

پلوامہ//جنوبی ضلع پلوامہ کے صنعتی علاقہ لاسی پورہ میں ایک المناک حادثے میں 2غیر مقامی مزدورایک کولڈ اسٹورکی چھت سے گرنے کے بعدلقمہ اجل بن گئے ۔جے کے این ایس کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لاسی پورہ علاقے میں سڈکو کے کولڈ سٹور کی چھت سے گرنے سے دو غیر مقامی مزدوروں کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پیرکورات دیر گئے لاسی پورہ پلوامہ کے انڈسٹرئل اسٹیٹ میںسڈکو کے کولڈ سٹور کی چھت سے2 افراد گر گئے اور انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ذرائع نے دونوں کی شناخت لد 18سالہ لادو کمار ولد سکھاری کمار اور 25سالہ جگل کمار ولد کمل کمار ساکنان سیوان بہار کے طور پر کی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ضروری قانونی وطبی لوازمات مکمل کرنے کے بعدمعاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی جبکہ دونوںمتوفین کی نعشوں کوآبائی گھر روانہ کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔