پہلگام//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیوائے بھٹناگر نے آج یاتر ا روٹ کے پہلگام کا دورہ کیا اور اِس مہینے کی 30تاریخ سے شروع ہونے والی شری اَمرناتھ جی یاترا( ایس اے این جے وائی) 2022ء کے اَحسن اِنعقاد کے لئے تیاریوں اور اِنتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے چند ن واڑی بیس کیمپ روٹ پر موجود سہولیات کا سائٹ پر معائینہ کیا اور بیس کیمپ میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں سیکورٹی کے قیام ، ہیلتھ کیئر ، مواصلاتی نیٹ ورک ، صفائی ستھرائی ، پانی کی فراہمی ، ایمرجنسی رسپانس ، فائر سیفٹی اور دیگر تمام بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا۔مشیر موصوف نے چند ن واڑی میں کیمپ کے ڈائریکٹر ، پولیس ، صحت اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اَفسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ وہ مختلف شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی اور عقیدت مندوں کی بغیر کسی رُکاوٹ کے سہولیت کے لئے بہت ضروری ہے۔اُنہوں نے یاترا کے اِنتظام میں شامل تمام شراکت داروں سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سہولیات مکمل طور پر فعال اور اَچھی طرح سے برقرار ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ عقیدت مندوں کی بلا تعطل سہولیت کے لئے تمام اِنتظامات مکمل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ پورے ٹریک پر مناسب طبی عملہ اور دیگر ایمرجنسی رسپانس اہلکاروں کو تعینات کریں تاکہ کسی بھی قسم کی طبی ضروریات یا دیگر ہنگامی صورتحال کا خیال رکھا جائے۔اُنہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت دی کہ وہ تمام ڈیزاسٹر رسپانس آلات کو ٹریک کے ساتھ ساتھ بیس کیمپ پر پہلے سے ہی تعینات کریں۔اُنہوں نے چندن واڑی بیس کیمپ میں شری اَمرناتھ جی یاتریوں کو معیاری ہیلتھ کیئر کی خدمات فراہم کرنے کے لئے قائم ڈی آر ڈی او ہسپتال کی طبی دیکھ ریکھ کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مشن موڈ میں کام کریں اور یاترا کے آغاز سے قبل تمام مطلوبہ سہولیتیں قائم کریں۔اُنہوں نے محکمہ صحت کے اَفسران سے کہا کہ وہ عقیدت مندوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی مناسب تعداد کو تعینات کریں۔اِس سے قبل مشیر موصوف نے پہلگام نُن وَن بیس کیمپ کا بھی دورہ کیا اور آنے والے شری اَمرناتھ جی یاترا کی تیاریوں اور اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے بیس کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا اور کیمپ میں قائم پینے کے پانی ، صحت دیکھ ریکھ ، بیت الخلاء ، صفائی ستھرائی ، اَنٹری پوائنٹس اور لنگر کے اِنتظام سمیت سہولیات کا معائینہ کیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ عقید مندتوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں تاکہ وہ اَپنے درشن آسانی اور آرام سے مکمل کرسکیں۔دریں اثنأ ، مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہلگام کا بھی دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں عوام الناس کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ہسپتال کا تفصیلی چکر لگایا اور سہولیت کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا ۔اُنہوں نے مریضوں اور ڈاکٹروں سے بھی استفسار ی گفتگو کی اور ان سے انہیں فراہم کی جانے والی طبی اِمداد کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ مشیر موصوف نے ہسپتال میں محکمہ صحت کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ آنے والی یاترا کے پیش نظر ہسپتال میں مناسب سہولیات دستیاب رکھیں ۔ اُنہوں نے ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ اسے رواں سیزن میں مکمل کیا جائے۔










