Amarnath yatra security

سالانہ امرناتھ یاتر ا2022:خطرات کے پیش نظربے مثال حفاظتی انتظامات

سری نگر//سیکورٹی فورسز نے امرناتھ یاترا 2022کیلئے بے مثال حفاظتی انتظامات کئے ہیں کیونکہ سیکورٹی ایجنسیوں وخفیہ اداروںنے اس سال یاتریوں کیلئے زیادہ خطرے کا اندیشہ ظاہرکیا ہے۔ اس دوران معلوم ہواکہ 30جون سے شروع ہونے والی43روزہ یاترا کے پُرامن انعقاد اوریاتریوں کوفول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے مرکزی پولیس فورسزکی بیشتر اضافی کمپنیاں جموںاورکشمیر پہنچ چکی ہیں ،اوراُن کی تعیناتی کے منصوبے کوحتمی شکل دی گئی ہے ۔خیال رہے اس سال امرناتھ یاترا کے پیش نظرسی آرپی ایف اوردیگر نیم فوجی دستوںکی 400کمپنیوں کوتعینات کیا جارہاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں ایک فوجی افسر‘ شناخت ظاہر نہیں) کاحوالہ دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ امرناتھ یاترا کے راستوں کے ارد گرد تین سے چار گنا زیادہ تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے کیونکہ ممکنہ ملی ٹنٹ حملوں کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔مذکورہ فوجی افسرنے کہاہے کہ اس سال امرناتھ یاترا کیلئے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں عام طور پر دہشت گردوں کی طرف سے ہر سال یاترا کو نشانہ بنانے کے بارے میں اطلاعات موصول ہوتی ہیں، لیکن اس سال، اس طرح کی زیادہ اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو توقع ہے کہ اس سال یاتریوں کی تعداد بڑھے گی، خاص طور پر چونکہ4برسوں میں پہلی بار یاترا ہو رہی ہے،کیونکہ سالانہ یاترا کو2019 میں مرکز کی طرف سے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے ساتھ وسط میں منسوخ کر دیا گیا تھا، اور 2020 اور 2021 میں یاتراکوکوروناوائرس کی لہر کے پیش نظر معطل کر دیا گیا تھا۔ فوجی افسر نے مزید کہا کہ سیکورٹی کی تیاریاں بھی ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم یاتریوں کی تعداد میں تقریباً دو سے تین گنا اضافے کی توقع کر رہے ہیں،اوراسی مناسبت سے بھرپور تیاریاں کی جا چکی ہیں۔ یاترا کے ہموار انعقاد کیلئے زمین پر تعینات سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد پچھلے سالوں کے مقابلے تین یا چار گنا زیادہ ہے۔سخت حفاظتی اقدامات ٹارگٹ کلنگ میں حالیہ اضافے کے پس منظر میں بھی آئے ہیں ۔سیکورٹی حکام نے کہاہے کہ محفوظ یاترا کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کی کوششوں کے باوجودہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے سیکورٹی کے اعتبار سے اسے 100 فیصد فول پروف بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ سلامتی دستوںکیتعیناتی کے علاوہ ڈرون نگرانی اور آر ایف آئی ڈی چپس بھی یاتریوں اوردیگرمتعلقین کیلئے تین درجے حفاظتی انتظامات کا حصہ ہوں گی۔اس دوران معلوم ہواکہ 30جون سے شروع ہونے والی43روزہ یاترا کے پُرامن انعقاد اوریاتریوں کوفول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے مرکزی پولیس فورسزکی بیشتر اضافی کمپنیاں جموںاورکشمیر پہنچ چکی ہیں ،اوراُن کی تعیناتی کے منصوبے کوحتمی شکل دی گئی ہے ۔خیال رہے اس سال امرناتھ یاترا کے پیش نظرسی آرپی ایف اوردیگر نیم فوجی دستوںکی 400کمپنیوں کوتعینات کیا جارہاہے ۔بتایاجاتا ہے کہ مرکزی پولیس فورسزکی تقریباً50کمپنیوںکوجموں شہر اوراسکے نواحی علاقوں میں تعینات کیا جائیگا جبکہ متعددکمپنیوںمیں شامل افسروں وجوانوں کو 270کلومیٹر سری نگرجموں قومی شاہراہ کے حسا س مقام پرمامور کیاجائیگا۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی پولیس فورسزکے دستے جموں سے بال تل اورپہلگام تک امرناتھ یاتریوںکے قافلوں کیساتھ رہیں گے جبکہ باقی کمپنیوںکوسری نگر ،اننت ناگ اورگاندربل کے علاوہ امرناتھ گھپا کی جانب جانے والے دونوںراستوں پرتعینات کیا جائیگا اوراسکے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر پولیس اورفوج بھی تھری ٹائر یعنی تین درجے والی سیکورٹی کاحصہ ہوگی ۔