صنعتی علاقہ کھنموہ سری نگرمیں ’Beer‘‘کی غیرقانونی’مینوفیکچرنگ اورپروسیسنگ ‘

صنعتی علاقہ کھنموہ سری نگرمیں ’Beer‘‘کی غیرقانونی’مینوفیکچرنگ اورپروسیسنگ ‘

پولیس وسیول حکام کی کارروائی، نجی فیکرٹری سربمہر:پولیس

سری نگر//سری نگرمیں ’’بیئر‘‘کی غیرقانونی مینو فیکچرنگ اورپروسیسنگ کابھانڈا پھوڑتے ہوئے پولیس حکام نے متعلقہ افسروںکے ہمراہ کھنموہ علاقہ میں غیرقانونی طورپرقائم فیکٹری کوسیل کردیا۔اس دوران معلوم ہواکہ ’الفامشروبات ‘نامی ایک نجی فرم کے مالک نے انڈسٹرئیل اسٹیٹ کھنموہ میںایک نجی فیکٹری کے مالک سے کرایہ پرزمین کاکچھ حصہ لیکر یہاں بیئر تیار کرنے کی فیکٹری کچھ ماہ قبل کھولی ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے سیول حکام کیساتھ ملکر سری نگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں واقع انڈسٹرئیل ایسٹیٹ میں بیئر کی مبینہ غیر قانونی تیاری اور پروسیسنگ میں ملوث ایک فیکٹری کو سیل کر دیا۔ ایک بیان میںپولیس نے کہا کہ قابل اعتماد ذرائع سے ایک اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایک فیکٹری M/S زینب ٹیکسٹائل فیز 2کھنموہ بیئر کی تیاری وپراسیسنگ کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی مناسبت سے، مذکورہ فیکٹری پر محکمہ ایکسائز، ریونیو ڈپارٹمنٹ اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں کے ساتھ سب ڈویڑنل پولیس آفیسر پانتھ چوک اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر پانتھ چوک کی نگرانی میں چھاپہ مارا گیا۔پولیس ترجمان نے مزیدکہاکہ بیئرکی غیرقانونی فیکٹری کو سیل کر دیا گیا تھا۔پولیس نے تعزیرات ہند اور ایکسائز ایکٹ 50 کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس دوران معلوم ہواکہ ’افکوسمشروبات ‘نامی ایک نجی فرم کے مالک نے انڈسٹرئیل اسٹیٹ کھنموہ میںایک فیکٹری مالک سے کرایہ پرزمین کاکچھ حصہ لیکر یہاں بیئر تیار کرنے کی فیکٹری کچھ ماہ قبل کھولی تھی۔بتایاجاتاہے کہ افکومشروباتEFFCO-Beveragesنامی نجی فرم پہلے سری نگر ایچ ایم ٹی علاقہ میں چلائی جارہی تھی ،اوروہاںکی لائسینس پر ہی اس فرم کے مالک نے کھنموہ میں زمین کرایہ پرلیکر یہاں کچھ ماہ قبل اسی لائسینس پریہاں بیئرکی مینوفیکچرنگ وپروسیسنگ شروع کی ۔ کھنموہ میں قائم دیگرمختلف فیکٹریوں کے مالکان یہاں بیئر فیکٹری کے قیام پرخاصے نالاں تھے ۔