sarmad hafez

سیکرٹری سیاحت نے جموں وکشمیر میں روپ وے پروجیکٹوں کے حفاظتی پروٹوکول کا جائزہ لیا

سری نگر//سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ جنہیںجموں وکشمیر میں روپ وے پروجیکٹوں کا سیفٹی آڈِٹ کرنے کے لئے نوڈل آفیسر کے طورپر نامزد کیا گیا ہے ، نے اَفسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموںوکشمیر میں روپ وے پروجیکٹوں کے حفاظتی پروٹوکول کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ناظم سیاحت جموں وویکا نند رائے ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے کیبل کار کارپوریشن غلام جیلانی زرگر، چیف اِنجینئر کے پی ڈی سی ایل اور جے پی ڈی سی ایل ، چیف اِنجینئر میکنیکل اِنجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کشمیر اور جموں، سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر آر اینڈ بی کشمیر اور جموں ، ایڈیشنل سی اِی او ، ایس ایم وِی ڈی ایس بی نے شرکت کی۔سکائی ویو ایمپیر ین کے نمائندے پتنی ٹاپ اورمشیر این ایچ ایل ایم ایل این سی سر ی واستو نے بھی بذریعہ وڈیو کانفرنسنگ نئی سے میٹنگ میں حصہ لیا۔سیکرٹری سیاحت نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مشینوں اور دیگر آلات کی باقاعدگی سے دیکھ ریکھ کے علاوہ روپ ویز کے باقاعدگی سے اور وقتاً فوقتاً معائینے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اِس سلسلے میں اُنہوں نے میکنیکل وِنگوں کے چیف اِنجینئران جنہیں جے اینڈ کے ائیریل روپ ویز ایکٹ ۔2002کے تحت روپ وے اِنسپکٹران کے طورپر نامزد کیا گیا ہے ، کو ہدایت دی کہ وہ ان روپ ویز کی باقاعدگی سے جانچ کریں اور آپریشنل ضروریات ، دیکھ ریکھ وغیرہ کے بارے میں اَپنی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کریں۔سرمد حفیظ نے اِن روپ ویز کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مسافروں ، عملے اور آلات کی حفاظت اور حفاظت کے لئے پہلے سے طے شدہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔