aap ki zamaeen

جموں وکشمیر کے عوام نے نئے زمینی قوانین کو ترقی اور پیش رفت کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا

سری نگر//جموںوکشمیر کے عوام نے نئے زمینی قوانین کو جموںوکشمیر کی ترقی اور پیش رفت کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔حکومت کے اِس تاریخی اقدام سے زراعت اور اِس سے منسلک شعبوں کی بحالی اور تمام شعبوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔وزارتِ داخلہ نے 26؍ اکتوبر کو ایک حکمنامے میں سابقہ ریاست جموں وکشمیر کے 14قوانین میں ترمیم کی اور 12دیگر کو منسوخ کیا۔چار بڑے رِیاستی قوانین میں کلیدی ترامیم کی گئیں جو سابقہ رِیاست میں زمین کی ملکیت ، فروخت اور خریداری کو کنٹرول کرتی تھیں جس میں جموںوکشمیر ڈیولپمنٹ ایکٹ 1970، جے اینڈ کے لینڈ ریونیو ایکٹ 1996،زرعی اصلاحات ایکٹ 1976 اور جے اینڈ کے لینڈ گرانٹس ایکٹ 1960 شامل ہے۔ منسوخ شدہ قوانین کی ترقی پسند دفعات کو ترمیم شدہ لینڈ ریونیو ایکٹ میں شامل کر کے برقرار رکھا گیا ہے ،موجودہ قوانین کو جدید بنانے کے لئے نئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔بورڈ آف ریونیوکے قیام ، زمین کے اِستعمال کو منظم کرنے کے لئے علاقائی منصوبہ بندی، اجنبیت اور تبدیلی ، لینڈ لیز ، کنسو لیڈیشن اور کنٹریکٹ فارمنگ کے اِنتظامات ہیں۔سینئر اَفسران پر مشتمل بورڈ آف ریونیو نہ صرف علاقائی منصوبوں کی تیاری کے لئے ڈیویلپنگ اَتھارٹی ہوگا بلکہ زمینوں کو مستحکم کرنے کی سکیم اور زراعت کو قابل عمل بنانے کے لئے زرعی زمینوں کی تقسیم کرنے کو محدود اور ریگولیٹ کرنے کی سکیم کو بھی نوٹیفائی کرسکتا ہے۔صنعتی مقاصد کے لئے اراضی کا تعین ان نوجوانوں کے لئے روزگار کے زیادہ مواقع کھولے گا جو ہمیشہ سے جموںوکشمیر میں صنعتی اِنقلاب کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں۔جموںوکشمیر حکومت نے حال ہی میں روزگار اور فی کس آمدنی کو بڑھانے کے لئے نیشنل رئیل ا سٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے ساتھ 39 مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کے دوران کہا ’’ نارڈ کو تعمیراتی صنعت ، الیکٹریکل ، پلمبنگ ، معماری ، کارپینٹری اور اِس طرح کی مختلف ہنروں میں 10,000 کارکنوں کو تربیت دے گا۔‘‘اُنہوں نے کہا،’’ رئیل ا سٹیٹ سیکٹر میں شفاف اور جواب دہ فراہم ورک ک وآسان بنانے کے لئے ہم نے بہت سے پورٹل شروع کئے ہیں۔ آر اِی آر اے پورٹل ، ہائوسنگ پورٹل ، اِنٹگریٹیڈ آکشن پورٹل اور یہ اِقدامات ڈیویلپر وں اور گھرکے خریداروں دونوں کو ان کی تمام ضروریات کے لئے وَن سٹاپ پورٹل کے طور پر مدد فراہم کریں گے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ ایسے لوگ ہیں جو نہیں چاہتے تھے کہ جموںوکشمیر ہندوستان کے دوسرے حصوں کے برابر ترقی کرے۔ اُنہوں نے کہا،’’ وہ اِس کے لئے زمین دئیے بغیر صنعتیں اور سرمایہ کاری کے بغیر ترقی چاہتے ہیں لیکن ہم ان تمام رُکاوٹوں کو دور کریں گے جو جموںوکشمیر کی ترقی کی آڑ میں آئیں گے۔‘‘مرکزی وزیر مکانات و شہری اَمور ہردیپ سنگھ پوری نے رئیل اسٹیٹ سمٹ کے دوران کہا ،’’ بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بیرونی سرمایہ کاری اور تکنیکی مہارت کے ساتھ بھرپور قدرتی وسائل کو یکجا کرنے سے جموںوکشمیر کے شہریوں کو اَب اعلیٰ معیار ِ زندگی تک رَسائی حاصل ہوگی۔‘‘محکمہ ریونیو نے بہتر حکمرانی اور شہریوں کی آسانی کے لئے ایک بڑی پہل کے طور پر جموں اور سری نگر کے اَضلاع سے 19 ؍ فروری 2022ء سے زمینداروں کو ہندی ، اُردو اور انگریزی میں سہ زبانی لینڈ پاس بکس کا اجرأ شروع کیا۔زمینی پاس بُکس ہر زمیندار کو جاری کی جارہی ہیں جن میں ریونیواسٹیٹ میں جمعبندی کے سینٹری شامل ہیں تاکہ وہ اس کا استعمال کریڈٹ سہولیات اور اس سے منسلک یا اس سے متعلقہ دیگر معاملات کے لئے کرسکے ۔محکمہ ریونیو کی طرف سے تجویز کردہ لینڈ پاس بُک ریکارڈ کے مطابق ہے اور زمیندار کسی پٹواری یا تحصیل دار یا کسی ریونیو آفس میں جانے کے بغیر آن لائن تیار کرسکتے ہیں۔