سرینگر//وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ملانے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر بحالی کا کام جاری ہے اور شام تک بحالی کا امکان ہے۔اس دوران مغل روڑ کو قابل آمد رفت بنا لیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک شبیر ملک نے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ کے دیول برج، ٹی 2ٹنل مروگ، بیٹری چشمہ اور سیتا رام پسی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور امید ہے کہ ان مقامات پر شام تک پسیاں کو ہٹا لیا جائے گا۔ اْنہوں نے بتایا کہ اس وقت سرینگر جموں شاہراہ سمیت ڈوڈہ، کشتواڑ شاہراہیں پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل نہیں ہے ڈپٹی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ آفتاب بخاری نے بتایا کہ مغل شاہراہ پر گرآئی پسیوں کو ہٹا لیا گیا ہے اور شاہراہ کو آمد ورفت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔ اْنہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند سے جاری بارشوں کے دوران شاہراہ کے مختلف مقامات پر بھاری پسیاں اور پتھر گرآئے تھے، جنہیں ہنگامی بنیادوں پر ہٹانے کا کام شروع کیا گیا اور آج صبح تک شاہراہ کو آمد و رفت کیلئے بحال کر دیا گیا۔خیال رہے وادی کشمیر اور ٹنل کے اس پار خطہ چناب میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں سرینگر جموں شاہراہ سمیت وادی اور دیگر بالئی علاقوں کو ملازنے والی سڑکیں بند ہوئی تھی جبکہ سرینگر جموں شاہراہ پر 30کے قریب مقامات پر پسا ں گر آئی تھی جس کی وجہ سے یہاں سڑک آمد رفت کے لئے بند ہوئی ہے جس کو بحال کرنے کا کام جاری ہے ۔










