پلوامہ اور سوپور میں جیش اور لشکر کے 4ملی ٹینٹ جاں بحق

پلوامہ اور سوپور میں جیش اور لشکر کے 4ملی ٹینٹ جاں بحق

تجن انکونٹر میںجاں بحق دو میں سے ایک ملی ٹینٹ سب انسپکٹر فاروق احمد میرکی ہلاکت میں ملوث تھا:ایس ایس پی پلوامہ

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تجن اور شمالی کشمیر کے سوپور میں ایک مسلح تصادم آرائی میں جیش محمد اور لشکرطیبہ سے وابستہ4ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔ اس دوران پولیس نے بتایا پلوامہ انکونٹر میں جاں بحق دو میں سے ایک لدھو سے تعلق رکھنے والا ملی ٹینٹ آرمد پولیس کے سب انسپکٹر فاروق احمد میر کی ہلاکت میں ملوث تھا انہوں نے کہا اس لحاظ سے یہ انکونٹر اتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔پولیس نے شمالی کشمیر کے سوپور کے تلہ بل علاقے میں منگل کو لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے دو عسکریت پسندوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔اسی طرح شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں ایک تصادم آرائی میں لشکر کے دو جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تجن نامی گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کے53RRسی آر پی ایف اور ایس او جی نے گائوں کو مھاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کی ہے پولیس نے بتایا جوں ہی تلاشی پارٹی گائوں میں داخل ہوئی تو یہاں موجود جنگجوئوں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی ہے تاہم فورسز نے پہلے ہی سخت محاصرہ کیا ہے جس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جو ایک انکوٹر میں تبدیل ہوا ہے چند گھنٹوإ تک جاری رہنے والی اس انکونٹر میں جیش محمد کے دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔ انکوٹر کے حوالے سے ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی نے ایک پریس کانفرنس میں انکونڑ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ تجن نامی گائوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعدبستی کو مھاصرے میں لیا انہوں نے کہا جب تلاشی پارٹی مشتبہ مکان کے قریب پہنچے تو ملی ٹنتوں نے ان پر گولیاں چلائی جس کے جواب میں فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ہے جس میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔غلام جیلانی نے جاں بحق ملی ٹنتوں کی شناخت ماجد نذیرولد نذیر احمد وانی ساکن لدھو پانپور اور عابد احمد شیخ ولدمرحوم بشیر احمد شیخ ساکن بھر پور پلوامہ کے طور کی ہے ۔پولیس افسر نے بتایا یہ انکونٹر اس لئے اہم ہے کیوں کہ اس جھڑپ میں گزشتہ دنوں پولیس سب انسپکٹر فاروق احمد میر ساکن سانبور ہ کا قاتل ماجد نذیر بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا فاروق احمد میر کی ہلاکت کے روز کچھ مشتبہ افتراد کو پوچھ تاچھ کے لئے گرفتار کیا گیا تھا جہاں پولیس کو پتہ چلا تھا کہ مزکورہ انکی ہلاکت میں ملوث ہے۔پولیس ریکارڑ کے مطابق ماجد14جون 2022سے جبکہ عابد ایک ماہ سے سرگرم تھا۔ادھر پولیس نے شمالی کشمیر کے سوپور کے تلہ بل علاقے میں منگل کو لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے دو عسکریت پسندوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک مسلح تصادم آرائی میں مارے گئے ہیں۔پولیس نے بتایا علاقے میں جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے دوران شب ہی علاقے کو فوج پولیس اور سی آر پی ایف نے محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا آگاز کیا ہے انہوں نے بتایا جب فورسز کی پارٹی مشتبہ مکان کے قریب پہنچی ہے تو یہاں چھپے جنگجو ئوںنے ان پر اندھا دھند گولیاں چلا ئی جو بعد میں ایک انکونٹر میں تبدیل ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا اس جھڑپ میں لشکر کے دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں تاہم انہوں نے دونوں کی شناخت فوری طور ظاہر نہیں کی ہے ۔