سرینگر//گو فرسٹ ” ایئرلائنز نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس ماہ کے آخر تک کشمیر اور شارجہ کے درمیان طے شدہ براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کر دے گی۔کے این ایس کے مطابق کہ “گو فرسٹ ایئر لائن” نے حال ہی میں سرینگر-شارجہ- روٹ پر فی ہفتہ 5 پروازیں چلانے کے دو طرفہ حقوق حاصل کیے ہیں اور انکو حتمی منظوری کا انتظار ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ ایئر لائن نے گزشتہ سال 23 اکتوبر کو سرینگر-شارجہ پرواز شروع کی تھی اور جموں و کشمیر کو 11 سال بعد متحدہ عرب امارات سے دوبارہ جوڑا دیا تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حال ہی میں فلائٹ کا افتتاح کیا تھا۔ قومی میڈیا کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ گو فرسٹ جون 2022 کے آخر سے کشمیر اور شارجہ کے درمیان طے شدہ براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرے گا جبکہ ایئر لائن نے کہا کہ وہ 30 جون سے آنے والی امرناتھ یاترا کی اضافی مانگ کو پورا کرنے کے لئے سرینگر سے دلی کے لئے پانچ اضافی براہ راست پروازیں اور لیہہ اور دلی کے درمیان دو اضافی پروازیں بھی متعارف کرائے گی۔ فی الحال گو فرسٹ ائر لائنز دلی اور سرینگر کے درمیان روزانہ 9 پروازیں اور دلی اور لیہہ کے درمیان روزانہ پانچ پروازیں چلاتی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ گو فرسٹ کو سرینگر-شارجہ کے درمیان خدمات دوبارہ شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ سروس بین الاقوامی رابطے کو بہتر بنائیں گی اور بین الاقوامی سفر کو پورا کرے گی جبکہ کمپنی کے ایک اعلی ترین آفیسر کا کہنا ہے کہ امرناتھ یاترا جلد شروع ہو رہی ہے اور ہم یاتریوں کے لئے پریشانی سے پاک اور خوشگوار سفر کے تجربے کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔










