سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر کے انچارج ترون چْگھ نے کہا ملک کے ویزر عظم نرندر مودی کی کشمیر پالیسی کی بدولت یوٹی میں ملی ٹنسی کا گراف نیچے پہنچا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق میڈیا نمائندوںسے بات کرتے ہوئے چگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ سیاحت کو فروغ ملے گا اور یو ٹی کو دہشت گردی سے پاک بنایا جائے گا۔اْنہوں نے کہا، “اس سال کشمیر میں مارے گئے عسکریت پسندوں کی تعداد کے بارے میں آئی جی پی کشمیر کی طرف سے دیے گئے اعداد و شمار فورسز کے عزم اور پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت کے اس موقف کو ظاہر کرتے ہیں کہ کشمیر کو دہشت گردی سے پاک بنانا ہے اور وادی میں صرف سیاحت ہی فروغ پائے گی”۔انہوںنے خاص طور پر، انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون، وجے کمار نے پیر کو کہا کہ وادی کشمیر میں اس سال اب تک کم از کم 118 عسکریت پسند مارے گئے ہیں، جن میں 32 غیر ملکی عسکریت پسند تھے۔انہوں نے کہا ملی ٹینٹ خواتین اور بچوں، غیر مسلح پولیس اہلکاروں اور باہر کے مزدوروں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر وادی میں امن قائم کرنے کی ان کی کوششوں کو روک نہیں سکتے۔










