مریضوں سے سہولیات کے حوالے سے مفصل جانکاری حاصل کی
سرینگر//ایڈیشنل ڈائر ایکٹر سکمز صورہ سرینگر شبنم گلزار اور نان گزٹیڈ ائمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق بیگ نے منگل کے روز سکمز ہسپتال کے تمام وارڑوں کا کئی گھنٹوں تک تفصیلی دورہ کیا ہے ۔نمائندے ہسپتال ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دورے کے دوران یہاں ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کر کے موجود سہولیات کے حوالے سے جانکاری حاصل کی ہے جبکہ یہاں ملازمین کی ساتھ بھی بات چیت کی گئی ہے ۔شبنم گلزار نے یہاں موجود ملازمین کو مریضوں کے ہر وقت خاص خیال رکھنے کی تاکید کی ہے ۔انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران مریضوں تیمارداروں کے علاوہ ہر ایک چیز کا سنجید گی سے جائزہ لیا ہے ۔اس دوران مریضوں اور تیمار داروں نے دونوں ایڈیشنل ڈائر ایکٹر نگوا صدر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔










