سرینگر// محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ( ڈی آئی پی آر ) نے آج سبکدوش ہونے والی جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نمرتا ڈوگرہ جنہیں حال ہی میں ڈپٹی کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز ( ریکوری ) جموں کے طور پر تبدیل کیا گیا تھا ،کو پرتپاک رخصت کیا ۔ الوداعی تقریب کے دوران موجود تمام افسران نے سبکدوش ہونے والی افسر کی محکمے کیلئے لگن کو سراہتے ہوئے ان کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انفارمیشن مسٹر اکشے لابرو نے ان کی کامیابیوں کو سراہا اور افسر کو نئی ذمہ داری کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سبکدوش ہونے والی افسر کو اس پر فخر محسوس کرنا چاہئیے جو انہوں نے ڈی آئی پی آر میں اپنے دور کے دوران حاصل کیا ہے ۔ ڈائریکٹر انفارمیشن نے جموں کی نئی تعینات جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن سپنا کوتوال کا بھی خیر مقدم کیا اور آنے والی جوائینٹ ڈائریکٹر کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ محکمے میں اپنے تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے نمرتا ڈوگرہ نے جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کی حیثیت سے اپنے دور میں محکمہ کے افسران اور عملے کا تہہ دل سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔










