سر ی نگر//جموںوکشمیر بورڈ آف پروفیشنل اِنٹرنس ایگزام نیشن ( بی او پی اِی اِی ) نے آج جموں اور سری نگر میں بی ایس سی نرسنگ، بی ایس سی پیر امیڈیکل ، بی ایس سی ٹیکنالوجی کورسز۔2022میں داخلے کے لئے کامن اِنٹرنس ٹیسٹ کا احسن اِنعقاد کیا۔مذکورہ ٹیسٹ کے لئے 25,182 اُمید واروں نے اپلائی کیا تھا جن میں سے 23,470 اُمید واروں نے شرکت کی جوکہ 93.20 فیصد ہے ۔ یہ اِمتحان جموںوکشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزام نیشن نے لگاتار تیسرے سال منعقد کیا ہے۔او ایم آر پر مبنی اوبجیکٹیو ٹائپ کا تحریری امتحان کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا ۔ جموںوکشمیر میں کل 39 اِمتحانی مراکز بشمول صوبہ کشمیر میں 32اور جموں صوبہ میں 7 مراکز نامزد کئے گئے تھے ۔ بورڈ نے تمام مقامات کو آراستہ کر کے اِمتحان کے پورے عمل کے انعقاد کے دوران شفافیت اور اِنصاف کو یقینی بنایا۔ہر اِمتحانی مرکز پر سیکورٹی کے خاطر خواہ اِنتظامات کئے گئے تھے ۔ چیئرمین ، سیکرٹری اور کنٹرولر اِمتحانات جموںوکشمیر بی او پی اِی اِی نے دورہ کیا اور امتحان کے اِنعقاد کا معائینہ کیا او راِمتحانی عمل اور اِنتظامات کا جائزہ لیا۔بی او پی اِی اِی نے اِمتحانی مراکز کے تمام اِداروں کے سربراہان ، مانیٹرنگ سکارڈ سیکورٹری ایجنسیوں کے اراکین اور جی اے ڈی کی طرف سے فراہم کردہ عملے کا شکریہ ادا کیا ہے ۔










