چھتر گام اور جواہر پورہ لام ترال مفت طبی کیمپوں کا انعقاد
سرینگر//معروف سماجی خدماتی ادارہ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ صورہ سرینگر اور اردو روز نامہ سرینگر میل کے اشتراک سے جنوبی کشمیر کے چھر گاما م اور جواہر پورہ لام ترال میں دو الگ الگ مفت طبی کیمپوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس دوران ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کر کے دونوں اداروں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اتوار کے روز جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ سرینگراور روز نامہ سرینگر میل کے اشتراک سے جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے سکھ آبادی والے علاقے چھترو گام کے مقامی گردوارے میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس دوران یہاں لوگوں کوعلاج معالجے کے ساتھ ساتھ مفت اداویات تقسیم کی گئی ہے ۔ چھتر گام میں ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے افتاح کیا ہے ۔انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یک رضا کار ادارہ ضلع کے واحد سکھ فرقے والے گائوں میں ایک گردوارے میں مفت طبی کیمپ منعقد کر رہا ہے یہی کشمیراور کشمیریت ہے ۔انہوں نے دونوں اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔دوسرا میڈیکل کیمپ تحصیل آری پل کے جواہر پورہ میں منعقد کیا گیا جہاں ٹرسٹ کے چیر مین اشتیاق بیگ نے افتتاح کیا ہے ۔اس دوران مریضوںکی ایک بڑی تعداد کو علاج معالجہ کے علاوہ انہیں مفت ادویات تقسیم کی ہے۔ دونوں نے علاقوں کی آبادی نے ٹرسٹ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے کیمپ منعقد کرنے کی ایپل کی ہے تاکہ مقامی سطح پر ہی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات آسانی کے ساتھ فراہم کی جائے ۔چیر مین نے تمام طبی و نیم طبی عملے۔ رضا کاروں کے علاوہ سکمز میڈیکل کالج پرنسپل ڈاکٹر عرفان ربانی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز گلزار شبنم کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ہر وقت ٹرسٹ کو اپنا دست تعاون پیش کیا ہے










