Manooj Sinha

وزیر اعظم نے دفعہ 370کو منسوخ کرکے جموں کشمیر کو فلاح و بہبود کے راستے کھول دیں :منوج سنہا

سرینگر / /علیحدگی پسندی، بدعنوانی اور خاندانی راج نے سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جموں کشمیر کے لوگوں پر ظلم و ستم ڈھائیں کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دفعہ 370 کو منسوخ کرکے جموں کشمیر کو نئی سمت دی اور لوگوں کو اس کے بوجھ سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے راستے کھول دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ـ’’ آنے والا وقت ایک قوم، ایک مشن اور ایک آئین کا ہے،‘‘۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں مہاراجہ گلاب سنگھ کے 200ویں راج تلک کی تقریبات کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ علیحدگی پسندی، بدعنوانی اور خاندانی راج نے سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جموں کشمیر کے لوگوں پر ظلم و ستم ڈھائیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کو بلا تفریق آرام دہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔سنہا نے کہا ’’آزادی کے بعد 70 سالوں تک، ہم نے جموں اور کشمیر کے ایک بہت بڑے طبقے کی مشکلات اور مسائل کو سنا، جو زیادہ تر علیحدگی پسندی، بدعنوانی اور محدود تعداد میں خاندانوں کی حکمرانی کا بوجھ تھا۔ 5 اگست 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیں جموں اور کشمیر میں اس بدانتظامی اور ہر طرح کی بے بسی سے نجات دلائی۔‘‘انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر ہے جہاں 2019 سے پہلے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کر کے ایک سال میں 8-9 ہزار منصوبے مکمل کیے گئے تھے۔ یہ خوف سے پاک اور بدعنوانی سے پاک نظام کا نتیجہ ہے۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا ’’علیحدگی پسندی کو ختم کر کے، عسکریت کے ماحولیاتی نظام کو تباہ کر کے، آج انتظامیہ عام شہری کی امیدوں اور خوابوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ جموں و کشمیر ملک میں سڑکوں کی تعمیر کے معاملے میں 13ویں اور 14ویں نمبر پر تھا۔ آج ہم پورے ملک میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس سے پہلے جموں و کشمیر میں روزانہ 6 کلومیٹر سڑک بنتی تھی، وہیں آج روزانہ 20 کلومیٹر سڑک بن رہی ہے۔ 70 سالوں میں جموں و کشمیر میں صرف 15 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری آئی، لیکن صرف ایک سال میں ہم 51 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب رہے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں سڑک اور ٹنل کے بنیادی ڈھانچے پر ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ آج جموں و کشمیر کا کسان نہ صرف دہلی بلکہ دبئی کے بازاروں میں بھی اپنے پھل اور سبزیاں بیچ رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگیں ملک کی امنگوں سے جڑی ہوئی ہیں۔سنہا نے کہا، یہ وہ تبدیلی ہے جو سب کو نظر آ رہی ہے اور ’’مجھے یقین ہے کہ آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی کہ ملک کے تاج زیور کو ترقی کی معراج پر لے جانے میں کتنی محنت کی گئی تھی‘‘۔