ied

بارہمولہ ،ہندوارہ روڑ پر IEDنمابارودی مواد

بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنادیا،کچھ وقت بعدٹریفک کی آمدروفت بحال:پولیس

ہندوارہ//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ہندواڑہ،بارہمولہ سڑک پر سنیچر کی صبح ایک آئی ای ڈی نما مواد برآمد ہوا اور بعد میں اسے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق حکام نے بتایا کہ فوج کی30 آر آر کی روڈ اوپننگ پارٹی کو پنڈت پورہ لنگیٹ کے قریب آئی ای ڈی جیسا مادہ ملا،جسکے بعداس علاقے سے گزرنے والی ٹریفک روک دی گئی اور بم ڈسپوزل اسکارڈ کو موقع پر طلب کرلیا گیا۔پولیس کی ایک پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے بتایا کہ فوج کے بم ڈسپوزل اسکارڈ نے بعد میں آئی ای ڈی نما موادکو کنٹرول دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی نما موادکوناکارہ بنانے کے بعد صبح تقریباً 10بج کر15 منٹ پرہندواڑہ،بارہمولہ سڑک پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔