30سالہ نوجوان اور60سالہ نامعلوم شخص لقمہ اجل :پولیس
سری نگر//بارہمولہ ،ہندوارہ روڑ پروترگام کے نزدیک ایک راہگیر نجی کارکی زدمیں آکر لقمہ اجل بن گیا۔اس دوران خانصاحب بڈگام میں گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ گاڑی کاڈرائیور شدیدزخمی ہوگیا۔جے کے این ایس کے مطابق بارہمولہ ضلع کے رفیع آباد علاقے میں ایک کار کی زد میں آکر ایک60سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے ہفتہ کی سہ پہر کو بتایاکہ وترگام رفیع آباد کے مقام پرایک نجی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK05E-3778نے ایک شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاش، جس کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی، کو طبی وقانونی رسمی کارروائیوں کے لئے پرائمری ہیلتھ سینٹرڈنگی وچھہ لے جایا گیا۔پولیس نے بتایاکہ پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچ کر حادثے کاموجب بننے والی نجی کار کوضبط اوراسکے ڈرائیور کوگرفتار کرلیاجبکہ معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔اس دوران خانصاحب بڈگام میں گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ گاڑی کاڈرائیور شدیدزخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تیز بارش کی وجہ سے بڈگام ضلع کے خانصاحب علاقے ایک ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور آئی ٹی پی ایس سکول خانصاحب کے قریب گاڑی اُلٹ گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ گاڑی میں سوار ایک شخص کی موقع پر ہی موتواقعہ ہو گئی جبکہ زخمی ڈرائیور کو سری نگر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس ذرائع نے مہلوک کی شناخت 30 سالہ شبیر احمد بٹ ولد عبدالاحد بٹ ساکنہ کنورا بڈگام کے طور پر کی ۔پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔










