ستیش چندرنے جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے طو رپر حلف لیا

سری نگر// ستیش چندر نے چیئرمین جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن کی حیثیت سےراج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں حلف لیا۔ اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے سامنے عہد ے کا حلف لیا او راِس کی رُکنیت حاصل کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے حلف برداری کی تقریب کی نظامت کے فرائض اَنجام دئیے۔اِس موقعہ پر فائنانشل کمشنر ( ایڈیشنل چیف سیکرٹری ) محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، اِنتظامی سیکرٹریز ، صوبائی کمشنر کشمیر ، آئی جی پی کشمیر ، جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن کے اراکین، چیئرمین جے کے ایس ایس بی ، سینئر اَفسران کے علاوہ راج بھون آڈیٹوریم میں ستیش چندر کے کنبے کے اَفراد اور دوست بھی موجود تھے۔