ایس سی اِی آر ٹی میں تعلیمی عہدوں کیلئے سہ روزہ اِنتخابی عمل اِختتام پذیر

محکمہ نے پہلی مرتبہ ایک منظم طریقۂ کار کے بعد عملے کا اِنتخاب عمل میں لایا ۔ بی کے سنگھ

سری نگر//سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی اِی آر ٹی) میں مختلف تعلیمی عہدوں کے لئے تین روزہ اِنتخابی عمل جس میںجموںوکشمیر محکمہ تعلیم کے کئی لیکچراروں نے حصہ لیا اور سوموار کو یہاں اِختتام پذیر ہوا۔پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم محکمہ بی کے سنگھ کے مطابق محکمہ نے تعلیم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایس سی ای آر ٹی کو ملک کا ’’نمبر1 ادارہ‘‘بنانے کے لئے ایک منظم طریقہ کارکے بعد عملے کا اِنتخاب عمل میں لایا ہے۔اِنٹریکشن پینل میں بی کے سنگھ کے علاوہ ڈائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی اِی آر ٹی کشمیر ڈویژن محمد شریف دیدھر ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی اِی آر ٹی جموں ڈویژن ایچ آر پکھرواور ایسو سی ایٹ پروفیسر ایس سی اِی آر ٹی فیاض احمد فیاض شامل تھے۔بی کے سنگھ نے اِنتخابی عمل پرتبصرہ کرتے ہوئے ٹیچر ٹریننگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اِن اَفراد کی صلاحیت کا اَندازہ لگانا ضروری ہے جنہیں ملازمت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا ،’’ ٹیچر ٹریننگ اورٹیچر ایجوکیشن کے درمیان بنیادی فرق یہ ہے کہ ٹیچر ٹریننگ میں کلاس روم کے حقیقی منظر ناموں کو سیکھنا شامل ہے جبکہ ٹیچرایجوکیشن میں سیکھنے اور تدریسی تکنیکوں کا علم شامل ہوتا ہے۔‘‘کیوں کہ رئیل لائف کلاس روم کے ماحول کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی وہاں بعض اَوقات ان دو عوامل کے درمیان عدم توازن پیدا ہوسکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ منتخب عملہ ٹیچر ایجوکیشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کہیں بہتر پوزیشن میں ہوگا۔ڈاکٹر تصدق حسین کے مطابق اَساتذہ کو وقتاً فوقتاً ملازمت کے درمیان تربیت دی جانی چاہیے تاکہ انہیں جدید فنِ تعلیم سے متعارف کیا جاسکے تاکہ وہ انہیں اَپنے طلباء کے لئے نمونہ بنا سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ نے بہتر تربیتی عملے کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا۔محمد شریف ڈیدھر جنہوں نے حال ہی میں ایس سی اِی آر ٹی میں بطور جوائنٹ ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی ،کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ نئے تعینات ہونے والے تعلیمی عملے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے ایس سی اِی آر ٹی کو ایک مضبوط ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بنانے کی خاطر صحیح لوگوں کا انتخاب کرنے کے لئے کافی کوششیں کی ہیں۔جیسے ہی نئے فیکلٹی ممبران آئیں گے، ہم چیزوں کو صحیح سمت میں شروع کر یں گے۔‘‘ایسو سی ایٹ پروفیسر فیاض احمد فیاض نے اِنتخابی طریقۂ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر کے ایس سی اِی آر ٹی کو حکومت کے آڈر نمبر 197-Edu of 2020بتاریخ 6؍ اگست 2020 ء کے مطابق جموںوکشمیر صوبوں میں دو سٹیٹ انسٹی چیوٹس آف ایجوکیشن ( ایس آئی اِی ) کو ملا ایک سوسائٹی کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا۔اُنہوں نے کہا ، ’’ جموںوکشمیر میں ایس سی اِی آر ٹی طویل عرصے سے زیر اِلتوأ تھا کیوں کہ 1970،1980اور 1990 ء کی دہائیوں کے دوران ایس آئی ایز کو پورے ملک میں ایس سی اِی آر ٹیز میں تبدیل کیا گیا تھا۔سوسائٹی کے قیام کے بعد سٹاف کا اِنتخاب ایک مشکل مسئلہ تھا۔‘‘اُنہوں نے کہا ،’’ تمام اَسامیاں ۔جوائنٹ ڈائریکٹر ، پروفیسر ، ایسو سی ایٹ پروفیسر ، اسسٹنٹ پروفیسر ، ایجوکیشن ٹیکنالوجی آفیسر ( اِی ٹی او) کو نوٹیفائیڈ کیا گیا تھا اور اہل اُمید واروں کو آن لائن درخواست دینے کو کہا گیا تھا۔‘‘ایسو سی ایٹ پروفیسر فیاض احمد فیاض نے بتایاکہ اِنتخاب کا پہلا مرحلہ حال ہی میں جموں میںمکمل ہوا اور وہاں سینٹرل موو آفس اور ڈویژنل آفس کے لئے عملے کا اِنتخاب اِسی طرح کے عمل سے کیا گیا ۔اُنہوں نے کہا ،’’ دوسرے مرحلے کے لئے اِنتخاب کا عمل جمعہ 10؍ جون کو ایس پی ہائیر سکینڈری سکول میں شروع ہوا او رآج سول سیکرٹریٹ میں مکمل ہوا۔اُنہوں نے وضاحت کی ،’’ ہم منتخب اہلکاروں کی فہرست جلد اَز جلد جاری کریں گے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی ایس سی اِی آر ٹی کی خصوصی تعلیمی اَتھارٹی ہے جس کی پانچ بڑی ذمہ داریاں ہیں جس میں نصاب کی ترقی ، اَساتذہ کی تربیت ، نصابی کتابوں کی تیاری ، درسی کتابوں کی طباعت اور اِشاعت اور ٹیچنگ ایجوکیشن سے منسلک تمام پالیسیوں کو اَپنانا شامل ہیں۔اِس کے علاوہ فیاض احمد فیاض نے کہا کہ ای سی اِی آر ٹی تمام این سی اِی آر ٹی اِقدامات کو عملانے کی ذمہ دار ہے۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’ موجودہ 20ڈسٹرکٹ اِنسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ( ڈی آئی اِی ٹی ) میں سے سبھی کو ایس سی اِی آر ٹی کے متعدد وِنگوں کی براہِ راست نگرانی میں رکھا گیا ہے جو ایک آزاد ڈائریکٹر کے اِنتظامی اِختیار کے تحت کام کرتے ہیں ۔ کونسل کا مشن نچلی سطح پر ماہرین تعلیم اور وسائل کی مدد کرنا ہے۔‘‘