کمشنر سیکرٹری ریونیو نے مائیگرنٹ کالونی ویسوکا دورہ کیا

کولگام//کمشنر سیکرٹری ریونیو وِجے کمار بدھوری جو کہ مینٹر سیکرٹری بھی ہیں، نے ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کے ساتھ کولگام میں ویسو مائیگرنٹ کالونی کا دورہ کیا اور کالونی کے مکینوں کے مسائل اور مطالبات سنے ۔مکینوں نے مسائل اور مطالبات میں ملازمین کی محفوظ زون میں تعیناتی ، ڈی پی سی سے متعلق مسائل ، کالونی کے ترقیاتی اور دیگر مسائل کمشنر سیکرٹری کے گوش گزار کئے ۔ کمشنر سیکرٹری نے ان کے مسائل او رمطالبات بغور سنا اور اُنہوں نے ملازمین کو یقین دِلایا کہ ان کے تمام مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔دورے کے دوان کمشنر سیکرٹری نے کالونی کے ترقیاتی منظر نامے کا بھی جائزہ لیا او رکالونی میں تمام سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے ماڈل ہائیر سکینڈری سکول کیلم کا بھی دورہ کیا اور سکول میں طلباء کے لئے دستیاب سہولیات کا جائز ہ لیا۔اُنہوں نے سکولی طلباء اور عملے سے بھی بات چیت کی اور معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلباء کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کام کرنے پر زور دیا۔