بیٹے نے اپنے باپ اورشوہرنے بیوی ا ورساس کوکیا قتل،دونوںملزمان گرفتار :پولیس
سری نگر//رام نگراودھم پور اوربدھل راجوری میں 2انتہائی درجے کے ہیبت ناک واقعات میں ایک بیٹے نے اپنے باپ اورایک شخص نے اپنی بیوی اورساس کوبے دردی کیساتھ مبینہ طورپر قتل کردیا۔پولیس نے دونوں خطرناک ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاکر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق منگل کو اودھم پور ضلع کے رام نگر گاؤں میں ایک شخص کو اس کے بیٹے نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ گوپی چند ولد دھونی چند ساکن کاگھوٹ رام نگر کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال ادھم پور لایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ کا معاملہ تھا جس کے بعد پولیس اسٹیشن رام نگر میں معاملے کا نوٹس لیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔ذرائع نے مزید کہا کہ مہلوک شخص کا بیٹا جوگندر کمار اس واقعہ کا مرکزی ملزم نکلا ،کو روک کر حراست میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم نے ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران اپنے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا اور جرم انجام دینے کا ہتھیار جو کہ ایک ہتھوڑا ہے برآمد کر لیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ شام باپ بیٹے کی جوڑی کے درمیان ہونے والی کچھ زبانی تکرار واقعہ کی وجہ تھی۔ بیٹے نے غصے میں آکر اپنے باپ پر سوتے ہوئے ہتھوڑے سے حملہ کردیا،جسکے نتیجے میں اُسکی موت واقعہ ہوگئی ۔پولیس نے کیس درج کرکے مزید تفتیش اورتحقیقات شروع کردی ہے ۔اُدھر راجوری پولیس نے پیر کو اس ضلع کے بدھل علاقے کے گائوں خواس میں اپنی بیوی اور ساس کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچھ خاندانی جھگڑے کے بعد، کشمیر سنگھ کے نامی ملزم نے اپنی بیوی اورسس کو پائپ (لوہے کی سلاخ) سے مارا، جس سے اس کی بیوی پرنکا دیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور اس کی ساس شانتی دیوی کو شدید چوٹیں آئیں۔شانتی دیوی زوجہ سکھ دیو سنگھ کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا جہاں سے اسے جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ایس ایچ او بدھل مستاج احمد نے بتایا کہ پولیس نے فوری کرروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایاکہ جرم انجام دینے کا ہتھیار برآمد کرلیاگیا ،اورملزم کیخلاف کیس درج کرکے مزیدتحقیقات وتفتیش شروع کردی گئی ۔










