عازمین کا پہلا قافلہ آج ہوگا روانہ

عازمین کا پہلا قافلہ آج ہوگا روانہ

رواں برس جموں کشمیر سے 7ہزار کے قریب عازمین حج کا فریضہ انجام دے رہے ہیں

سرینگر//لبیک اللھم لبیک ، لبیک لاشریک لبیک ،ان الحمد ، ونعمت لک ، ولملک لاشریک لک، کی صدائوں کے بیچ وادی سے تعلق رکھنے والے پہلے خوش نصیب عازمین حج کا قافلہ حج ہاوس سرینگر سے حج فریضہ ادائیگی کیلئے جدہ کی طرف روانہ ہورہاہ ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر سے عازمین کا پہلا قافلہ اتوار کے روز سرینگر کے بین الاقوامی ائرپورٹ سے جدہ کی طرف روانہ ہورہا ہے ۔لبیک اللھم لبیک ، لبیک لاشریک لبیک ،ان الحمد ، ونعمت لک ، ولملک لاشریک لک، کی صدائوں کے بیچ وادی کے عازمین کا پہلا خوش قسمت قافلہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حج ہاوس سرینگر سے جدہ کی طرف روانہ ہوا۔ سرکار ذرائع کے مطابق عازمین کیلئے پہلے ہی حج ہاوس سرینگر میں انتظامات کئے جاچکے ہیں جہاں سے عازمین کو گاڑیوںکے ذریعے سرینگرکے بین الاقوامی ہوائی اڑے تک پہنچایا جارہا ہے۔سفر محمود پر روانہ ہونے والے عازمین کیلئے یہ سعادت کا مقام ہے کہ 2برس بعد سرینگر سے حج کیلئے قافلہ روانہ ہورہاہے۔ اس بیچ عازمین نے کووڈ کی گائیڈ لائنوں پرمکمل عمل کرتے ہوئے سفر شروع کیا ہے ۔ عازمین کیلئے کووڈ کے دونوں ڈوز اور بوسٹر شاٹ لازمی قراردیا گیا ہے جبکہ عازمین کیلئے دوران سفر ماسک کا استعمال اور سینی ٹائزر بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔ہندوستان سے امسال 83000مسلمان حج پر جارہے ہیں ان میں سے 7000خواہشمند افراد جموں کشمیر سے یہ سعادت حاصل کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ کووڈ 19کی وجہ سے حج 2برس بعد معطل رہا اور سال 2020میں سعودی عرب میں پابندیوں کی وجہ سے حج ادانہیں کیا گیا ۔