محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

پریذڈنٹ میڈیکل ایمپلائز یونین عبدالمجید میر کے اعزاز میں سبکدوشی تقریب کا انعقاد

ہندوارہ//محکمہ صحت میں بطور سپروائزفارماسٹ اور ٹریڈ یونین لیڈر عبدالمجید میر کی نوکری سے سبکدوشی پر انورنامنٹ ہال ہندوارہ میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق اس بڑی محفل کے ایوان صدارت میں تشریف فرما مہمان خصوصی سابقہ ٹریڈ یونین لیڈر عبدالقیوم وانی،میڈیکل سپرٹنڈنٹ ضلع اسپتال ہندوارہ ڈاکٹر نثار احمد وانی،نائب میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز،ایجیک کے صدر میر فیاض ودیگر ڈاکٹر اور دیگر محکموں سے وابستہ ملازمین موجودتھے۔عبدالمجید میر اپنی نوکری سے سبکدوش ہوئے۔ اس سبکدوشی تقریب پر کئی مقررین نے عبدالمجید میر کے تئیں اس کی نوکری اور اس کے کام پر روشنی ڈالی اور انہیں ایک باکردار شخصیت تھے ۔ اس موقع پر مقررین نے عبدالمجیدکی خدمات کو سراہا اور کہاکہ انہوں نے ہمیشہ ملازمین کو عزت دی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ کہا ہمیں نوکری کرنی ہے غلامی نہیں عبدالمجید ایک کھلی کتاب کا نام ہے ۔انہوں نے ہمشہ ملازمین کے حقوق کیلئے لڑائی لڑی ہے۔عبدالمجید میر کی سبکدوشی پر ایک بڑی محفل سجائی گئی جس میں عبدالمجید کے دوست احباب رشتہ دروں نے شرکت کرکے اس سبکدوشی محفل کو چار چاند لگایا ہے اور بڑے جوش والہانہ انداز میں عبدالمجید میر الوادع کیا اور پرنم آنکھوں سے اپنی ساتھی کو رخصت کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔تقریب کے آخر پر ایجیک کی طرف سے عبدالمجید میر کو ایک تحفہ پیش کیا گیا۔