سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو شب قدر اور جمعۃ الوداع کے مقدس موقعہ پر مبارک باد پیش کی۔اَپنے تہنیتی پیغام میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ شب قدر کی بابرکت رات ہماری زندگیوں کا جائزہ لینے ، اللہ کی بخشش ، سخاوت اور رہنمائی حاصل کرنے کا موقعہ ہے۔جمعۃ الوداع کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ یہ دِن اللہ کی رحمت، برکت اور مغفرت حاصل کرنے کے لئے اہم ہے اور یہ پوری دُنیا کے مسلمانوں کے لئے ایک متبرک اورمقدس دِن ہے۔مشیر موصوف نے جموںوکشمیر میں اَمن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔










