محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

13دنوں میں جے اینڈ کے بینک نے شری امر ناتھ جی یاترا۔ 2022 کیلئے 20,000 سے زیادہ یاتریوں کا اندراج کیا

سرینگر//شری امر ناتھ جی یاترا 2022 کے بڑھتے ہوئے رد عمل کی نشاندہی کرتے ہوئے جے اینڈ کے بینک نے 11 اپریل کو رجسٹریشن شروع ہونے کے بعد سے صرف 13 کام کے دنوں میں ملک بھر سے 20,599 عقیدت مندوں کو رجسٹر کیا ہے ۔ ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے کہا ’’ چونکہ یاترا کووڈ 19 کی وجہ سے دو سال بعد دوبارہ شروع ہو رہی ہے اس لئے ہمیں اس سال شری امر ناتھ جی گپھا کے درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد میں اچھے خاصے اضافے کی توقع ہے اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ہم ملک بھر میں اپنے مقرر کردہ کاروباری یونٹس میں ان کی مدد کیلئے قائم کئے گئے سرشار کاؤنٹرز کے ذریعے ان کی آسان اور ہموار رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’ اس کے علاوہ ہم نے یاترا کے راستے میں دو خصوصی کاؤنٹر ، چار اے ٹی ایم اور دو مائیکرو اے ٹی ایم لگائے ہیں تا کہ یاتریوں کو بنیادی بینکنگ سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ دریں اثنا عقیدت مندوں کو درخواست فارم کے ساتھ پاسپورٹ سائیز کی چار تصاویر اور تجویز کردہ لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی ضرورت ہے ۔