پانی کی بچت سے ملک آگے بڑھے گا۔ من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم کا لوگوں کو مشورہ
سرینگر///نریندر مودی نے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں پانی کی بچت پر زور دیا اور کہاکہ پانی کی دستیابی یا قلت سے کسی بھی ملک کی ترقی اور رفتار کا اندازہ ہوتا ہے۔پانی کی بچت کے بارے میں اظہارِخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ملک آزادی کے امرتمہوتسو میں پانی کو بچا کر رکھنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔امرت مہوتسو کے دوران ملک کے ہر ضلعے میں 75 امرت سرووَر بنائے جائیں گے۔وزیر اعظم مودی نیاترپردیش میں رام پور کی گرام پنچایت Patwai کی تعریف کی، جہاں مقامیلوگوں نے ایک گندے پڑے ہوئے تالاب کو نئی شکل دینے میں کافی مدد کی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ پانی کی دستیابی یا قلت سے کسی بھی ملک کی ترقی اور رفتار کا اندازہ ہوتاہے۔ جناب مودی نے شاستروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پانی ہر جاندار کی زندگی کی بنیادہے اور پانی سب سے بڑا وسیلہ بھی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ویدوں اور پْرانوں میں پانیکی بچت اور تالاب وغیرہ بنانے کو سماجی اور روحانی فرض قرار دیا گیا ہے۔ والمیکیرامائن میں بھی پانی کی بچت اور آبی وسیلوں کو منسلک کرنے پر خاص زور دیا گیا ہے۔مودی نے کہاکہ ملک کے نئے پردھان منتری سنگراہالیہ سے لوگوں میں کافی دلچسپی اورجوش وخروش پیدا ہوا ہے۔ اْنہوں نے اِس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ آزادی کا امرتمہوتسو ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔وزیراعظم نے ملک کے میوزیمس کے بارے میں لوگوں کی جانکاری اور معلومات کے بارے میں سوال بھیکیا۔ اْنہوں نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کئی لوگ آگے بڑھ کر میوزیمس کیلئیعطیہ دے رہے ہیں۔ میوزیم کا بین الاقوامی دن 18 مئی کو منایا جائے گا۔ وزیراعظم نیلوگوں سے زور دے کر کہاکہ وہ کسی مقامی میوزیم میں جائیں اور ہیش ٹیگ میوزیم Memories پراپنی رائے کا اظہار کریں۔مودی نے اِس من کی بات میں Mathematics یعنی ریاضی کے بارے میںبھی بات کی۔ جناب مودی نے کہاکہ بھارت کے لوگوں نے ریاضی کے شعبے میں تحقیق کا کافیکام کیا ہے اور اِس میں اْن کا بڑا رول ہے۔ اْنہوں نے Zero یعنی صفر کی دریافت اوراْس کی اہمیت کی مثال پیش کی۔ Calculus سے لے کر کمپیوٹر تک تمامسائنسی ایجادات صفر پر ہی مبنی ہیں۔وزیر اعظم مودی نے اْن طلبا کو تسکین دیتے ہوئے، جنہیں ریاضی ایک دشوار مضمون لگتا ہے، کہاکہ ریاضی، بھارتی افراد کیلئے کبھی بھی مشکل مضمون نہیں رہا۔ اْنہوں نے کہاکہ اِسکی بڑی وجہ ویدکMathematics ہے۔ جناب مودی نے سبھی والدین پر زور دیاکہ وہ اپنے بچوں کو ویدک ریاضی سکھائیں۔وزیراعظم نے آنے والے تہواروں عید، اکشے Tritiya، بھگوان پرشو رام کی جینتی اور Vaishakh بدھ پورنیما کے موقع پرلوگوں کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ سبھی تہوار ضبط وتحمل، پاکیزگی،دوسروں کی مدد کرنے اور میل ملاپ پر زور دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے لوگوں سے کہاکہ وہکووڈ کے تعلق سے سبھی احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے رہیں، جس میں ماسک لگانا اوربار بار ہاتھ دھونا شامل ہے۔










