سری نگر//وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ہلکی ست درمیانی بارشیں ہوئی ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسانوں نے اطمنان کا اظہار کیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آگلے24گھنٹوں کے دوران وادی میں ہلکی سے درمیانی درجے کے بارشوں کا امکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میںمنگل کی رات سے ہی بیشتر علاقے میں اچھی خاصی جبکہ چند علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے بتایا بارشیں قریب ایک سے ڈیڈ گھنٹے تک جاری رہے ہیں جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی کا بہاو بڈ گیا ہے جبکہ ہفتے میں دوسری بارش ہونے سے کسانوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی وادی میں شدید بارشوں کی20سے22تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوئیں وہیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے انہوں نے کہا 22اپریل تک موسم دگر گوں ہی رہ سکتا ہے۔ بدھ کے روز وادی میں موسم اکثر مقامات پر ابر آلود ہی رہا ہے ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔










