جموں//پرنسپل سیکرٹری مائننگ اشوک کمار پر مار نےایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموںوکشمیر یوٹی میں عمل آوری ایجنسیوں کو معمولی معدنیات کی فراہمی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ۔ یہ سٹیک ہولڈز مرکزی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر یوٹی کی ترقی کے لئے شروع کئے گئے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو اَنجام دینے میں مصروف ہیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے معدنیات ، چیف اِنجینئر جے کے پی سی سی ، ریجنل آفیسر ،نیشنل ہائی ویز اَتھارٹی آف اِنڈیا ، جوائنٹ ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ ، چیف اِنجینئرنارتھ نادرن ریلوے جموں ، چیف اِنجینئر ساوتھ نادرن ریلوے جموں ، چیف اِنجینئر پی ایم جی ایس وائی ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر این ایچ آئی ڈی سی ایل ، چیف اِنجینئر بی آر او اور ڈسٹرکٹ منرل آفیسر جموں نے شرکت کی۔میٹنگ میں محکمہ کی طرف سے اُٹھائے گئے مختلف اِقدامات اور قومی اہمیت کے منصوبوں جیسے رنگ روڈز، ایکسپریس ویز ، ایمز وغیرہ کی تعمیر میں شامل عمل آوری ایجنسیوں کو محکمہ مائننگ کی طرف سے فراہم کردہ تعاون پر غور کیا گیا۔پرنسپل سیکرٹری مائننگ نے ڈائریکٹر جیولوجی اور مائننگ اور منیجنگ ڈائریکٹر جموں وکشمیر منرلز لمٹیڈ کارپوریشن اور عمل آوری ایجنسیوں کے تمام نمائندوں پر زور دیا کہ وہ مربوط اَنداز میں کام کریں تاکہ ان تمام اہم پروجیکٹوں کو وقت پر مکمل کیا جاسکے۔پرنسپل سیکرٹری مائننگ نے بھی ان نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور عمل آوری ایجنسیوں کو درپیش مسائل کو بغور سنا۔ اُنہوں نے ڈائریکٹر جیولوجی اور مائننگ جے اینڈ کے کو مشورہ دیا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر درپیش رُکاوٹوں کو دور کرنے کے اِمکانات تلاش کریں۔ میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ محکمہ جیو لوجی اور مائننگ مسلسل ان ترقیاتی اِداروں کو معمولی معدنیات فراہم کررہا ہے اور مقررہ رہنما خطوط کے مطابق آر بی ایم، عام زمین اور مٹی کو نکالنے کے لئے شارٹ ٹرم پرمٹ اور ڈسپورزل پر مٹ دے کر انہیں سہولیت فراہم کررہاہے۔میٹنگ کو مزید بتایا گیا کہ یہ مواد حکومتی ملکیتی کارپوریشنوں جیسے جموں و کشمیر منرلز لمیٹڈ اور جموں و کشمیر پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن (جے کے پی سی سی) کو ان کے مختص کردہ بلاکوںمیں سے فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی لمبائی اور چوڑائی میں مختلف ترقیاتی سرگرمیاں انجام دیں۔ پرنسپل سیکرٹری مائننگ اشوک کمار پر مار نے ان ایجنسیوں کو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے معمولی معدنیات کی بلا تعطل دستیابی کے سلسلے میں محکمہ کان کنی کے مکمل تعاون کا یقین دِلایا ۔اُنہوں نے تمام عمل آوری ایجنسیوں کو مائنز اینڈ منرلز ( ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن ) ایکٹ 1957 ،فارسٹ (کنزرویشن ) اکٹ 1980 ، انوائر مینٹل پروٹیکشن ایکٹ 1986 ، جموں وکشمیر آبی وسائل ( ریگولیشن اینڈ مینجمنٹ ) ایکٹ 2010 ، جموں و کشمیر کے حساس ماحولیاتی اور ماحولیاتی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فشریز ایکٹ، 1960 وغیرہ جموںوکشمیر اسٹیٹ کی دفعات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔










