electricity

سحری اور افطاری کے وقت بجلی کی عدم دستیابی

سری نگر// وادی میں سحری اور افطار کے وقت بجلی کی عدم دستیابی کو لوگوں کیلئے سوہاں روح قرار دیتے ہوئے کشمیر ٹریڈ الائنس نے انتظامیہ پرزور دیا کہ و صارفین کیلئے معقول بجلی کی فرہمی کو دستیاب رکھے۔ کشمیر ٹریڈ الائنس نے کہا کہ محکمہ بجلی کی طرف سے سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی کٹوتی کے شیڈول کوکشمیری عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ کشمیر ٹریڈ لائنس کے صدر اعجاز شاہدر نے الزام لگایا کہ شہر سمیت پوری وادی کو محکمہ بجلی نے ماہ مقدس میں مکمل تاریکی میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا’’بجلی کی عدم دستیابی نے پوری وادی میں سنگین رخ اختیار کر لیا ہے اور صارفین کو بجلی کے بغیر اپنے بجلی کے بل ادا کرنا پڑتا ہے ۔شاہدر نے کہا کہ محکمہ بجلی نے پوری وادی کو مکمل اندھیرے میں ڈالنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے، جبکہ محکمہ بجلی کی کٹوتی کے حوالے سے اپنے شیڈول پر قائم نہیں ہے۔اعجازشاہدر نے رمضان کے دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا تاکہ لوگوں کو مسائل و مشکلات کا سامنا ن کرنا پڑے۔