یاتریوں کے علاوہ، خدمات فراہم کرنے والوں کو بھی RFID ٹیگ کیا جائے گا: شرائن بورڈ
سری نگر//جموں وکشمیر انتظامیہ سالانہ امرناتھ یاترا2022کیلئے فول پروف سیکورٹی بندوبست اوریاتریوں کی سہولیت کیلئے تمام ممکنہ انتظامات کوحتمی شکل دے رہی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق یاتریوں کو ان کے سفر کے دوران ریڈیو فریکوئینسی شناختی کارڈRFID جاری کرنے کے علاوہ، امرناتھ شرائن بورڈ یاتریوں کی بہتر حفاظت کیلئے ٹٹووالوںPoniesکوبھیRFID کارڈ بھی جاری کرے گا۔ٹٹووالوں کی’ آر ایف آئی ڈی ٹیگنگ‘ سے متعلق دستاویزات میں لکھا ہے کہ شرائنبورڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ایک خودکار نظام تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو زائرین کے ساتھ ساتھ خدمت فراہم کرنے والوں کے مفاد میں ہے۔ RFIDٹیگنگ کو ائر ٹیگنگ کے ساتھ مربوط کیا جانا چاہیے جو جموں و کشمیر کے محکمہ حیوانات کے ذریعہ پہلے سے شروع کی گئی ہے تاکہ ٹریک پر چلنے والے ہر ٹٹووالوں کو اس کے منفرد ایئر ٹیگ نمبر یا RFID کے ذریعے پری پیڈ کاؤنٹر اور مین سوئچنگ سینٹر (MSC) میں سے کوئی بھی رئیلٹائم کی بنیاد پر ٹریک کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔ سال 2019 میں،5500 ٹٹووالوںPonies کی کل منظور شدہ تعداد میں سے2699 پہلگام کی طرف سے اور6000 بالہ تل کی طرف سے رجسٹرڈ ہوئے۔خیال رہے سال 2018 میں، کل2.85 لاکھ یاتریوں نے امرناتھ گھپا میں حاضری دی تھی جبکہ سال2019میں 3لاکھ 43 ہزاریاتریوںنے سالانہ امرناتھ یاترامیں شرکت کی تھی لیکن آرٹیکل370 کو ہٹائے جانے سے چند دن پہلے2 اگست کو یاترا کو اچانک منسوخ کر دیا گیا تھا۔سالانہ امرناتھ یاترا 2020اور2021 میں کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے دوبارہ شروع نہیں ہو سکی اور معطل رہی۔امسال امرناتھ یاترا30 جون سے شروع ہوگی اور 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس سال جموں و کشمیر انتظامیہ کو سالانہ امرناتھ یاترا میں تقریباً8 لاکھ یاتریوں کی شرکت کی توقع ہے۔اس دوران شرائن بورڈ نے اپنے حکمنامے میں کہاہے کہ یہ نظام ٹٹو/پالکیوں/پیٹھووالوں کی خدمات حاصل کرنے والے یاتریوں کو بغیر کسی رکاوٹ اور پریشانی گھپا تک پہنچنے میں سہولت دے گا۔ یہ نظام آر ایف آئی ڈی کے ذریعے یاتریوں کے ساتھ ساتھ پورٹروں کو ٹریک پر ٹریک کرنے اور بورڈ کی ضرورت کے مطابق مختلف معیارات کا استعمال کرتے ہوئے رپورٹس تیار کرنے کے قابل ہو گا۔خدمات فراہم کرنے والوں جیسے ٹٹووالوں کی ڈیجیٹل رجسٹریشن ان کی اسناد جیسے تصویر، ذاتی تفصیلات، پتے کی تفصیلات، میڈیکل ریکارڈ اور بائیو میٹرک معلومات کی ضرورت ہے اور رجسٹرڈ اور مستند پونی ہاکر/ پورٹر کو آر ایف آئی ڈی پر مبنی اسمارٹ کارڈ جاری کرنے کی ضرورت ہے۔دریں اثناء پولیس نے فوج اورفورسزکے مکمل اشتراک سے 43روزہ امرناتھ کیلئے فول پروف سیکورٹی بندوبست کیا ہے ۔کچھ دن پہلے، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل، کلدیپ سنگھ نے دیگر سینئر سی آر پی ایف افسران کے ساتھ جموں و کشمیر کا دورہ کیا اور سالانہ یاترا کے لیے سیکورٹی اور دیگر اقدامات پر ایک میٹنگ کی۔ انہوں نے دیگر متعلقہ ایجنسیوں جیسے امرناتھ شرائن بورڈ، جموں وکشمیر انتظامیہ اور یاترا کی سیکورٹی اور انتظام میں حصہ لینے والی دیگر ایجنسیوں کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔










