عازمین حج کیساتھ ناانصافی ،وزیراعظم کو نسیم خان کا مکتوب

حج 2022سعودی عرب نے دکھائی ہری جھنڈی

سرینگر///امسال ہندستانی حج زائرین کی تعداد ماضی کے مقابلے میں بہت کم ہوگئی کیونکہ سعودی اس سال صرف دس لاکھ غیر ملکی اور مقامی زائرین کو حج کی سعادت حاصل ہوگئی اس سلسلے میں سعودی عرب کے امور جج نے کہا کہ کورناوائرس وبا ء کی وجہ سے محدود زائرین کو حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ زائرین کے لئے ویکسینشن ضروری قرار دے دیا گیا اور جو65سال سے اوپر ہیں انہیں اس سال حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی پچھلے دوسالوں سے سعودی عرب نے بیرونی ملکوں کے زائرین کو حج کی اجازت نہیں دی ۔ہندستان سے ہر سال تقریبا دولاکھ فرزندان توحید اس فریضہ کو انجام دینے کے لئے جاتے تھے ان میں سے ایک لاکھ 30ہزار حج کمیٹی کے وسعت سے یہ فریضہ انجام دیتے تھے جب کہ باقی ماندہ پرائیوٹ ٹورآپریٹر کے ذریعہ جاتے تھے عموماً15سے 20لاکھ غیر ملکی عازمین ہر سال حج پر جاتے تھے ان سے ہندستان ،پاکستان ،انڈونیشیاء سب سے زیادہ عازمین جاتے تھے۔ حکومت ہند نے حال ہی میں سعودی عربیہ سے درخواست کی کہ وہ انہیں یہ بتائے اس سال ہندستان سے کتنے زائرین کو حج کرنے کی اجازت دی جاء ے گی ۔ امید کی جا رہی ہے کہ اگلے کچھ ہفتوں کے دوران اس معاملے پر وضاحت آجائیگی تا کہ حکومت حاجیوں کے جانے کا انتظام کرے۔ حج کمیٹی نے پہلے ہی ہزاروں درخواستیں موصول کیں۔ لیکن اب انہیں نئی پابندیوں کے حساب سے عازمین کا انتخاب کرنا پڑیگا ۔