jo bideen

افغانستان کے منجمد اثاثوں سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر پر بائیڈن کے دستخط

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے منجمد اثاثوں سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت افغانستان کی 7 ارب ڈالر کی منجمد رقم جاری کی جائے گی۔ آرڈر کے تحت رقم کنسولیڈیڈٹ اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہوگی۔اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 3.5 ارب ڈالر کی رقم افغانستان میں انسانی امداد کے لیے استعمال کی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ افغان عوام کی مدد کے لیے آئندہ مہینوں میں ٹرسٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔ امریکی حکام کے مطابق باقی 3.5 ارب ڈالر کی رقم امریکہ میں ہی رہے گی۔ اس رقم سے نائن الیون حملوں کے متاثرین کی جاری قانونی چارہ جوئی کی فنڈنگ کی جائے گی۔
امریکی حکام نے مزید کہا کہ منصوبے کا مقصد افغان عوام کو فائدہ پہنچانا ہے۔ حکام کے مطابق اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ منجمد افغان فنڈز کے منصوبوں پر بات چیت کی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ منجمد افغان اثاثوں میں اکثریت امریکی اور دیگر عطیہ دہندگان کی فراہم کی گئی امدادی رقومات ہیں۔