توانائی کے تحفظ کیلئے اختیار حکمت عملی نے ملک کو مشکل حالات میں بھی مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھا

توانائی کے تحفظ کیلئے اختیار حکمت عملی نے ملک کو مشکل حالات میں بھی مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھا

ملک کی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل / وزیر اعظم مودی

سرینگر / / این این بی // گزشتہ ایک دہائی کے دوران توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات نے بھارت کو مشرق وسطیٰ میں جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے توانائی بحران کا مضبوطی اور ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کی کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے توانائی کی مسلسل فراہمی انتہائی ضروری ہے۔نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلورو میں 15,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور خلیجی ممالک کے گرد جاری جنگی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی حالات نے ایک مرتبہ پھر توانائی کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے توانائی کی مسلسل فراہمی انتہائی ضروری ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران توانائی کے شعبے میں کیے گئے اقدامات اور پالیسی اصلاحات کی بدولت بھارت نے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کی ہے۔ ان کے مطابق توانائی کے تحفظ کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی نے ملک کو مشکل حالات میں بھی مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد دی۔وزیراعظم نے اس موقع پر بنگلورو میٹرو کی پنک لائن کو بھی عوام کے نام وقف کیا اور کہا کہ اس منصوبے سے شہر کے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور رابطے کی مزید بہتر سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو نیٹ ورک میں توسیع سے شہریوں کے روزمرہ سفر کو آسان بنانے کے ساتھ ٹریفک کے دباو ¿ میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔بنگلورو میں میٹرو ریل نیٹ ورک کی توسیع کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ سال 2014 میں شہر کا میٹرو نیٹ ورک محض 17 کلومیٹر تک محدود تھا، جو اب 2026 میں بڑھ کر 100 کلومیٹر سے تجاوز کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ توسیع شہر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور جدید شہری ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔تقریب کے دوران وزیراعظم نے کرناٹک کی گورنر سدھا یادو کی بھی ستائش کی اور کہا کہ انہوں نے کارگل جنگ کے ایک شہید فوجی کی بیوہ ہونے کے باوجود قوم کی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا اور عوام کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔تقریب میں قابل تجدید توانائی، پیٹرولیم بنیادی ڈھانچے اور شہری ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں کو اہمیت دی گئی، جن کا مقصد ملک کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔