CAASPI کے وفد کی ایل جی سے ملاقات

CAASPI کے وفد کی ایل جی سے ملاقات

جموں//’ سینٹر فار ایکٹیوٹیز فار ایڈوانسڈ، سٹرانگ اینڈ پروگریسیو اِنڈیا (سی اے اے ایس پی آئی)‘ جموں و کشمیر کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔وفد میں ریٹائرڈ جج جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس تاشی ربستن ، کلدیپ کھوڈا، بی آر شرما، ڈاکٹر ایس پی وید، ڈاکٹر اشوک بھان، میجر جنرل ایس کے شرما (ریٹائرڈ)، کے بی جندیال اور ایڈووکیٹ رامیشور سنگھ جموال سمیت کئی ممتاز شہری شامل تھے۔وفد نے ضلعی سطح اور سرحدی علاقوں میں موجودہ ’ہوم گارڈز‘ اور ’سول ڈیفنس ‘ اہلکاروں کو معاونت فراہم کرنے کے مقصد سے ’سوشل والنٹیئر گروپس‘کے قیام کی تجویز پیش کی۔ یہ گروپ آفاتِ سماوی یا ایسی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جہاں تربیت یافتہ اَفرادی قوت کی ضرورت ہو، ہوم گارڈز اور سول ڈیفنس ٹیموں کے ساتھ مل کر ’’مشترکہ فوری ردِّعمل ٹیموں‘‘ کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔وفد نے پنشن یافتگان کی بہبودکے لئے ’ سینٹرل گورنمنٹ ہیلتھ سکیم (سی جی ایچ ایس)‘کے تحت طبی سہولیات کی توسیع سے متعلق اہم امور بھی اُجاگر کئے۔