جموں//ساحت اور ثقافت کے سیکرٹری سرمد حفیظ نے افسروں کی ایک میٹنگ میں مانسر اور سروئیں سر میں سیاحوں کیلئے سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سیاحت کے سیکرٹری نے اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہا کہ چوکہ یہ دونوں مقامات جموں شہر کے قریب ترین ہیں اس لئے مانسر اور سروئیں سر میں بنیادی سہولیات کی ترقی کو ترجیح دی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے خاص طور پر دونوں مقامات کو صاف ستھرا رکھنے اور ان دو مقامات پر باقاعدہ صفائی مہم چلانے پر زور دیا ۔ سرمد حفیظ نے مانسر اور سروئیں سر میں ہفتہ وار سرگرمیوں کے انعقاد کی بھی ہدایت دی تا کہ ان دو مقامات پر سیاحوں کی آمد کو راغب کیا جا سکے جس سے جموں شہر کے لوگوں کو بیرونی تفریحی سرگرمیاں بھی میسر آئیں گی جن کی ضرورت ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے مانسر ویک اینڈ پلان کے تحت ہفتہ وار میوزیکل اور کلچرل پروگرام منعقد کرنے کی تجویز دی ۔ سرمد حفیظ نے کہا کہ محکمہ ان دونوں مقامات کو اہم سیاحتی ریزرویشن کے طور پر ترقی دینے کا ارادہ رکھتا ہے اور ان میں سیاحوں کو جموں کا سفر کرنے والے قریبی سیاحتی مقامات فراہم کرنا ہے ۔ میٹنگ میں محکمہ سیاحت اور سروئیں سر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سینئر افسران اور دیگر افسران موجود تھے ۔
جموں و کشمیر میں فروری کے دوران بجلی کی طلب میں 17 فیصد کمی
مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن غیر آئینی، مسلمانوں کو کوٹہ نہیں دیا جائے گا
فوجی تصادم مسائل کا حل نہیں، دنیا کوپائیدار و دیرپا امن کی ضرورت
منشیات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘نشہ مکت’ مہم کو عوامی تحریک بنانا لازمی
جموں و کشمیر میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد، نجی یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آئی ایف ایف سی او کی خواتین کسان کانفرنس میں شرکت کی
سکینہ اِیتو نے اودھمپور سڑک حادثے میں کالج طالبہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اِظہا رکیا
وزیرجاوید ڈار نے بارہمولہ میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں پی ایم آئی ایس کے اثرات اور عمل آوری کا جائزہ لیا
جاوید رانا نے آئی ڈِی پی ایس مینڈھر میں اخلاقی اَقدار اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے کی وکالت کی










