وادی کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منائی گی

وادی کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منائی گی

سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ شردھالوں نے مختلف مقامات پر جلوس نکالے

سرینگر// پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی جنم اشٹمی کا تہوار نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہے ۔اس سلسلے میں کشمیر میں مختلف مقامات پر تقریب منعقد ہوئی جہاں بڑی تعداد میں ہندو برادری کے لوگوں نے شرکت کر کے جلوس نکالے ۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سرینگر کے مرکزی مرکز لال چوک میں جمعہ کو جنم اشٹمی منائی گئی۔ بھگوان کرشن کی یوم پیدائش منانے کے لیے بڑی تعداد میںشردھالوںنے مند جمع ہوکرئے اس دن کو دعاؤں، بھجنوں اور رنگا رنگ جلوسوں کے ساتھ منایا۔عقیدتمند مذہبی نعروں کے درمیان، بھگوان کرشن کے جھنڈے اور مورتیوں کو لے کر شہر سے گزرے اور راہگیروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔سری نگر کا لال چوک علاقہ نعروں اور بھجنوں سے گونج اٹھا۔جلوس میں شریک ایک عقیدت مند نے کہا سرینگر کے دل میں اس طرح کے جشن کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ جنم اشٹمی امن، محبت اور عقیدت کی علامت ہے۔ ہمیں اسے کھلے عام منانے میں خوشی ہے۔ایک اور عقیدت مند نے کہا کہ ثقافتی پروگراموں میں بچوں کی شرکت اور ملی نغمے نے تقریب کو مزید پرلطف بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریبات ہماری کمیونٹی کو اکٹھا کرتے ہیں اور ہمارے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں۔اسی طرح، تقریب کے منتظمین نے کہا کہ لال چوک میں ہونے والی تقریبات روایات کو زندہ رکھنے کا ایک طریقہ ہے۔ منتظمین میں سے ایک نے کہا، “ہمارے لیے، یہ صرف ایک مذہبی موقع نہیں ہے، بلکہ ایک ثقافتی جشن بھی ہے جو بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔”خاص بات یہ ہے کہ انتظامیہ نے جشن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کیے تھے اور تقریب پرامن طریقے سے مکمل ہوئی۔ادھر ویسو اننت ناگ،گاندر بل اور بڈگام کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی کشمیری پنڈتوں نے جنم اشٹمی کا تہوار جوش و جزبے ساتھ منایا ہے ۔