جموں//یومِ پرچم کی جاری تقریبات کے سلسلے میں جموں و کشمیر بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے وفد نے راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز سے کہا کہ وہ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر آتم نربھر بھارت کیلئے سرگرمیوں کے ایک سیٹ کی میزبانی کریں ۔ انہوں نے سکاؤٹس اینڈ گائیڈز سے کہا کہ وہ یو ٹی بھر میں پروگرام منعقد کر کے اور منشیات کی لعنت سے لڑنے میں حکومت کی مدد کر کے منشیات کی لت سے نجات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کریں ۔ لفٹینٹ گورنر جو جموں و کشمیر کے بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے چیف سرپرست بھی ہیں ، نے کیڈٹس ، اہلکاروں اور اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز تحریک سے وابستہ ہر فرد کی معاشرے کیلئے قوم کی تعمیر ،بے لوث خدمات ، نوجوانوں میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے اور وراثت کو آگے بڑھانے کیلئے سراہا ۔ لفٹینٹ گورنر نے بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز تحریک کو یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ کمشنر اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز ، ڈبلیو جی سی ڈی آر ایم ایم جوشی نے تنظیم کے طویل عرصے سے زیر التوا مسائل کو حل کرنے کیلئے لفٹینٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا جس میں جموں و کشمیر بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی سالانہ گرانٹ ان ایڈ کو دوگنا کرنا ، جو کہ اب 20 لاکھ روپے ہے ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو تنظیم کی طرف سے کی جانے والی کامیابیوں اور مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر کو بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کا بیچ لگایا گیا ۔ یومِ پرچم جسے بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے یومِ تاسیس کے طور پر بھی منایا جاتا ہے ، تحریک کو تقویت دینے کیلئے 7 نومبر کو پورے ملک میں منایا جاتا ہے یہ دن آزادی کے بعد اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز ایسوسی ایشن کے انضمام کی علامت بھی ہے ۔ اس موقع پر اسٹیٹ کمشنر ( جی ) محترمہ ماتری جین ، ریاستی آرگنائیزنگ کمشنر ( جی ) محترمہ اوشا چونی کے علاوہ دیگر عہدیداران اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے کیڈٹس موجود تھے ۔










