وادی کشمیر میں اقتصادی بحران کے بیچ اشیائے خوردنی اور ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نے لوگوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ۔اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈاون اور کاروباری سرگرمیاں متاثر رہنے کی وجہ سے معاشی حالت کافی ابتر ہوئی ہے اور خریدوفروخت کی سکت لوگوں میں کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے بیچ اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال سرسوں تیل ،نمکین چائے ،ہلدی ،مرچ ودیگر مصالہ جات کی قیمتوں میں تقریباً 40فیصدی کااضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں روز مرہ کی ضرورت ہیںاور ہر خاص وعام ان اشیائے کو استعمال کرنے پر مجبور ہے کیونکہ پکوان انہی چیزوںپر تیار کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی قیمتیں آسمان کو اب چھورہی ہیں اور کہا کہ دائمی مریض تسلسل کے ساتھ مخصوص ادویات لیتے ہیں اور ان ادویات پر ان مریضوں کی زندگی منحصر ہے لیکن ان ادویات کی قیمتوں میں ایسا اضافہ ہوا ہے کہ مریض یا ان کے افراد خانہ میں سے ذمہ دار ان ادویات کو فروخت کرنے کی سکت نہیں رکھتا ہے ۔ان کے بقول ادویات کی قیمتوںمیں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جو ان کیلئے بارگراں ثابت ہوتا ہے کیونکہ مسلسل لاک ڈاون اور نامساعد حالات کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت مالی بدحالی کے شکار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں اشیائے خوردنی اورادویات کی قیمتوں میں اعتدال برقرار رکھنے کی ضرورت ہے لیکن ان کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردنی اور ادویات کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے فوری طور ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان مشکل اور کٹھن حالات میں لوگ زندگی بسر کرسکیں گے ۔
آسام: سیلاب سے 13 اضلاع میں 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر، اموات کی تعداد 98 تک پہنچ گئی
’ہم بدعنوان سسٹم کا مقابلہ محبت سے کریں گے، نفرت اور تشدد سے نہیں‘، راہل گاندھی کا طلبا و نوجوانوں سے خطاب
’اب تو اس تالاب کا پانی بدل دو، یہ کمل کے پھول کمہلانے لگے ہیں‘، اتراکھنڈ کی عوام سے کھڑگے کی اپیل
سپریم کورٹ کے معروف وکیل ایڈووکیٹ محمد نور اللہ راشٹریہ جنتا دل اقلیتی سیل، دہلی کے ریاستی صدر نامزد
چین سے ہندوستان کی درآمدات میں گزشتہ 5 سال کے دوران 39 فیصد کا اضافہ، حکومت نے راجیہ سبھا میں فراہم کی معلومات
اڑتے مسافر طیارے میں ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش، کیرالہ پولیس نے مسافر کے خلاف درج کیا کیس
افغانستان نے ’عالمی کپ 2027‘ کے لیے کیا کوالیفائی، آئرلینڈ کے لیے راہ ہوئی دشوار
ہماچل پردیش: چمبا ضلع میں پرائیویٹ بس بے قابو ہوکر حادثے کا شکار، 7 افراد کی موت، 11 زخمی
غزہ میں 300 دنوں میں 300 بچے ہلاک: یونیسیف
ایران کیساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی کیونکہ وہ زیادہ دیر تک نہیں ٹک پائیگا: ٹرمپ










