80 ہزار طلباء کے لئے 791 امتحانی مراکز قائم
سرینگر//کشمیر وادی میں بورڑ آف سکول ایجو کیشن کی جانب سے سالانہ امتحانات شروع ہوئے ہیں جہاں 80ہزار طلباء کے لئے791 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں کوروناگائیڈ لائنز کا مکمل خیال رکھا گیا تھا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل در آمد کے بیچ وادی کشمیر میں ہفتے کے روز دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے۔جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے ان سالانہ امتحانات میں حصہ لینے کے لئے قریب80 ہزار طلبا نے رجسٹریشن کی ہے۔حکام نے امتحانات کے انعقاد کے لئے وادی بھر کے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں 791سینٹرس قائم کئے ہیں۔ایک عہدیدار کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر امتحانی سینٹروں میں سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لئے سینٹروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نامہ نگار نے ہفتے کو مختلف امتحانی سینٹروں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ امتحانی سینٹروں میں کورونا پروٹوکال کو یقینی بنانے اور سردی کے پیش نظر طلبا کے لئے گرمی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امتحانی سینٹروں میں داخل ہونے سے قبل طلبا کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا تھا اور بغیر ماسک کے کسی بھی طالب علم کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔اس دوران طلبا اور عملہ دونوں کی سنیٹائزیشن بھی کی جاتی تھی اور امتحانی ڈیوٹی پر تعینات عملے کے اراکین بھی فیس ماسک لگائے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ امتحانی سینٹروں میں گرمی کے لئے گیس ہیٹروں کا بھی بند و بست کیا گیا تھا۔ادھر کچھ طلباء نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی طرح سے مکمل کوشش کی جبکہ محکمہ تعلیم نے بھی اس حوالے سے ہماری تعلیم کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ان کی تعلیم متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ سخت ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے ۔اس دوران ایک استاد نے بتایا کہ بچے نئے ہیںوہ اس طرح کے اامتحانات میں پہلی بار شرکت کر رہے ہیں اور ہم نے انہیں حوصلہ دیا تاکہ انہیں یہ نہ لگے کہ ہم کسی دور یا دوسرے تعلیمی ادارے میں ہیں ۔انہوں نے بتایا کورونا کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے تاہم نے بچوں کو بتایا پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے تاکہ یہ مکمل پرچہ حل کریں گے ۔










