جموں//پہاڑی کلچرل اینڈ ویلفیئر فورم اننت ناگ کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی اور اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیرمیں پہاڑی بولنے والے لوگوں کے مسائل گوش گزار کئے۔دس رُکنی وفد کی قیادت صدر جموںوکشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ شیخ مظفر کر رہے تھے۔وفد کے مشتمل ارکان میں اس کے صدر شریف بخاری، ممبر سیّد اختر حسین ،جنرل سیکرٹری سہیل خان اور امتیاز خان اور دیگر ممبر ان نے لیفٹیننٹ گورنر کو اَپنے مسائل اور مطالبات پیش کئے جن میں پہاڑی بستیوں کی ترقی ، پہاڑی برادری کے ریزرویشن فوائد میں پشتو بولنے والے اَفراد( پی ایس پی )کو شامل کرنا، متعلقہ ریونیو دفاتر کی جانب سے پی ایس پی سند کا بروقت اجرأ ، پہاڑی برادری کے ترقیاتی مسائل اور دیگر فلاحی مسائل شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے وَفد کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تمام جائز مسائل متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھائے جائیں گے تاکہ ان کے ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر کی ترقی کے عمل میں سماج کے ہر طبقے کو برابر کا حصہ دار بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے وفد کے اَرکان پر زور دیا کہ وہ بیداری پھیلانے اور اَپنی برادری کو جموںوکشمیرمیں چلائی جارہی مختلف فلاحی اور ترقیاتی سکیموں سے جڑنے کے لئے راغب کریں جن کا مقصد اِس کی جامع اور مساوری ترقی ہے ۔










