NHM J&K receives National Level award

این ایچ ایم جموں وکشمیر نے ’’ گورننس نوو فورتھ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سمٹ ‘‘ میں قومی سطح کا ایوارڈ حاصل کیا

جموں//نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر کو گورننس نوو کے زیر اہتمام ’ٹووارڈس اِنٹگریٹیڈ ڈیجیٹل ہیلتھ اِنفراسٹرکچر ‘‘ کے عنوان سے چوتھے ڈیجیٹل ٹرانسفارمشین ایوارڈ سمٹ میں صحت زمرے میں سوستھیا ندھی سروے ایپ کے لئے ایوارڈ ملا۔ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جموںوکشمیر یاسین ایم چودھری جو ڈیجیٹل سمٹ کے اہم مقررین میں سے ایک تھے، نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی جس میں ایچ ایم آئی ایس، اِی سنجیوانی۔ ٹیلی میڈیسن ، آر بی ایس کے اور اے ایس ایچ اے ایپلی کیشنز شامل ہیں۔مشن ڈائریکٹر نے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ سوستھیا ندھی ایک سروے ایپ ایک مربوط ہیلتھ آڈٹ اور گہری سکریننگ فریم ورک ہے جو جموں و کشمیر کے گھرانوں کے افراد کے صحت کے ڈیٹا کو جمع کرنے اور مشکوک کووڈ۔19 مریض کو ٹریک کرنے کے لئے بروقت کارروائی کرنے کی خاطر ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ حکومت کا ایک منفرد اقدام ہے جس نے کووِڈ۔19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد کی۔انہوں نے اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے میں منسلک تمام افسران اور فرنٹ لائن ورکروں کا شکریہ ادا کیا۔