Dr. Jitendra Singh Visited a SantoshJanak Dairy Farm at Badhori-Samba

ڈاکٹر جتندر سنگھ کا سانبہ کے بدھوری میں سنتوش جنک ڈیری فارم کا دورہ

سری نگر//مرکزی وزیر مملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی( آزادانہ چارج)، ارتھ سائنس ( آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں پرسنل ، پبلک گریوینس اور پنشن ،اٹامک انرجی اینڈ سپس محکمہ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سانبہ کے بدھوری میں سنتوش جنک ڈیری فارم ( ساہیوال کووز) کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے ڈیری فارم کے تمام اجزأ کا معائینہ کیا اور دنکر کوسل ( سنتوش جنک ڈیری فارم کے مالک) سے ڈیری فارمنگ میں ہونے والی ترقی اور ان کے مسائل کو سمجھنے کے لئے بات چیت کیا ۔ ڈاکٹر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ دوسرے نوجوانوں کو بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے اور اس شعبے کو بطور صنعت کار اپنا کاروبار شروع کرنا چاہیئے تاکہ دوسرے کے لئے ایک مثال قائم کی جاسکے۔اُنہوں نے دیگر ترقی پسند ڈیری کسانوں سے بھی بات چیت کی جن میں سندیپ دتہ، وشال چودھری( ایس وی بردارس) اور ابنیش کھجوریہ ( کرشنا ڈیری ) شامل ہیں ۔ اُنہوں نے ڈیری کسانوں کے کام ، لگن ، کمائی اور سکاسٹ جموں کی طرف سے ڈیری کسانوں کو تکنیکی مدد کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔یہ پروگرام وائس چانسلر سکاسٹ جموں پروفیسر جے پی شرما کی سرپرستی میں شروع کیا گیا ہے تاکہ کسانوں کے فائدے کے لئے ملازمت کے متلاشیوں کے بجائے ایک کاروبار ی شخص کے طور پر روزگار فراہم کرنے والے بنیں۔انہیں بتایا گیا کہ سکاسٹ جموں مختلف پروگراموں کے ذریعے ڈیری فارمروں کے فائدہ کے لئے مکمل تکنیکی مدد فراہم کررہا ہے ۔ زیادہ تر کسان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر سے اَپنی اعلیٰ تنخواہ والی نوکریوں کو چھوڑ دیا اور ڈیری فارمنگ بط ور انٹرپرنیورشپ شروع کی۔ ڈاکٹر نیلیش شرما نے ڈیری فارمنگ کے میدان میں کامیابی کی مختلف کہانیاں تیار کی ہیں اور وہ بہت سے ڈیری کسانوں سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے ڈیری فارمنگ، انتظام، صحت سے متعلق مسائل، مصنوعی حمل (AI) اور دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی قدر میں اضافے کے مختلف پہلوؤں پر متعدد تربیت دی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ڈیری وینچر کو سٹارٹ اپ کے طور پر شروع کرنا چاہئے کیوں کہ مرکزی حکومت مویشیوں کے فارمنگ کے میدان میں مختلف سکیمیں فراہم کررہی ہے۔