The World Health Organization has asked for money from G20 countries

عالمی ادارہ صحت نے جی20 ممالک سے مانگے پیسے

سرینگر//عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے وقت میں کووڈ 19کی وباء سے مزید 50لاکھ افراد کی موت ہوسکتی ہے اور اس تباہی کو روکنے کیلئے ادارے کو 23ملین ڈالر سے زائد کی رقم درکار ہے اور اگر رقم نہیں ملے گی تو تباہی مچ جائے گی ۔ادارنے مزید کہا ہے کہ اس تباہی کا اثر زیادہ اثر غریب ممالک پر زیادہ پڑے گا جن کو ہم تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہیں ۔ کرنٹ نیو ز آف انڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اسے کووڈ 19 کے خاتمے کے لیے اگلے 12 مہینوں میں 23.4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھنوم گیبریئس نے دو ٹوک الفاظ میں جی 20 ممالک سے کہا کہ آپ کو لیڈر شہ ظاہر کرتے ہوئے ہماری مدد کرنی چاہئے اور فنڈز جاری کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب ممالک کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ G20 ممالک کا اجلاس اس ہفتے کے آخر میں اٹلی کے شہر روم ( میں ہوگا۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھنوم گیبریئس نے کہا، ‘‘ہمیں کورونا ویکسین، ٹیسٹنگ اور علاج کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔ اس سے مستقبل میں تقریباً 50 لاکھ اموات کو روکا جا سکتا ہے۔ G20 ممالک کے پاس اس وبائی مرض کے خلاف کارروائی کرنے کی سیاسی اور معاشی صلاحیتیں ہیں۔ ہم ایک نازک لمحے میں ہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے فیصلہ کن قیادت کی ضرورت ہے۔” ڈبلیو ایچ او کی زیر قیادت COVID ٹولز ایکسلریٹر تک رسائی کا مقصد وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے آلات تیار کرنا، خریدنا اور تقسیم کرنا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ 23.4 بلین ڈالر کا فنڈ دنیا کے ٹریلین ڈالر کے معاشی نقصانات سے بہت کم ہے۔